سوڈانی فوج اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نیم فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) شہریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ سوڈان میں سن 2023 سے جاری خانہ جنگی میں فوج ایس اے ایف اور نیم فوجی تنظیم آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ ایک بدنام زمانہ جنگجو ملیشیا سے نکلنے والے گروہ آر ایس ایف نے فوج کے آخری مضبوط گڑھ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔