الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ مقبولیت اور ان کی فروخت میں اضافے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کے لیے محدود چارجنگ اسٹیشنز ہیں۔ چارجنگ کے طریقے بھی غیر روایتی ہیں اور وقت طلب بھی۔ اس عمل کو بہتر بنانے کے لیے اسپین اور جرمنی کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے ایک نیا چارجنگ نظام متعارف کرایا ہے جو تاروں کی بجائے الیکٹرو میگنیٹک کوائلز سے کام کرتا ہے۔