1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافغانستان

امارات میں درجنوں افغان بلاوجہ قید، ہیومن رائٹس واچ

15 مارچ 2023

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ریسکیو کر کے متحدہ عرب امارات پہنچائے گئے سینکڑوں افراد پچھلے پندرہ ماہ سے بلاوجہ اماراتی حراست میں ہیں۔

Afghanistan | Evakuierungsflüge vom Flughafen Kabul
تصویر: Yonhap/picture alliance

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایسے تقریباﹰ ستائیس سو افغان شہری جنہیں کابل سے ریسکیو کیا گیا تھا تاہم جو کہیں اور بسائے جانے کے اہل قرار نہیں پائے، پچھلے پندرہ ماہ سے متحدہ عرب امارت میں پھنسے ہوئے ہیں اور اماراتی حکام نے انہیں جبری طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

کابل سے لوگوں کا انخلا، جرمن فوجی مشن زیر بحث

خلیجی ریاستیں بھگوڑے حکمرانوں کی آماجگاہیں

اس عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی افغان شہری ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں اور انہیں کسی طرح کی قانونی مدد تک بھی رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے بچوں کی تعلیم کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔

ابوظہبی میں افغان باشندوں کے لیے بنائی گئے ایک خصوصی مرکز سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، ''یہاں رہنے کے حالات انتہائی مخدوش ہیں جہاں زیرحراست افراد کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے جب کہ انفراسٹرکچر مخدوش ہے اور کیڑوں کی بہتات ہے۔‘‘

ایک اماراتی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس سلسلے میں امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے بات چیت میں مصروف ہے تاہم کہ افغان باشندوں کو جس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات لایا گیا تھا، اس پر عمل کرتے ہوئے کہیں اور بسایا جائے۔ اس عہدیدار نے افغان شہریوں کو زیرحراست رکھے جانے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا تاہم کہنا تھا، ''ہم جانتے ہیں کہ یہاں پریشانی پائی جاتی ہے اور یہ کہ اس معاملے کو مکمل ہونے میں طے شدہ وقت سے زائد لگ رہا ہے۔‘‘

متحدہ عرب امارات کے اس عہدیدار کے مطابق ان کا ملک افغان شہریوں کی سلامتی، سکیورٹی اور تکریم کا محفاظ ہے اور انہیں اعلیٰ معیار کی رہائش، نکاسی آب، صحت، مشاورت، تعلیم اور خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی جیلوں میں پھنسی افغان خواتین قیدی

02:32

This browser does not support the video element.

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر اماراتی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر سے ہیومن رائٹس واچ کو ارسال کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ تمام اہل افغان شہریوں بہ شمول متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کے، دوبارہ بسانے کے عزم پر قائم ہے۔

ع ت، ک م (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں