1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا ایران کا اوّلین دشمن ہے، ایرانی سپریم لیڈر خامنائی

صائمہ حیدر
2 نومبر 2017

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کا اوّلین دشمن ہے اور ایران جوہری معاہدے پر امریکا کے دباؤ کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

Iran Ajatollah Ali Chamenei
تصویر: picture alliance/dpa/Office of the Iranian Supreme Leader

یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر نے آج بروز جمعرات ٹیلیویژن پر ایک تقریر میں دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے منہ پھیرتے ہوئے اس کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس نیو کلیئر ڈیل کے تحت ایران پر عائد بیشتر پابندیاں اس شرط پر اٹھائی گئی تھیں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا۔

خامنائی نے ایرانی ٹی وی پر اپنے خطاب میں مزید کہا،’’ امریکا کی دشمنی ایرانی قوم سے ہے۔ وہ ایران کا اولین دشمن ہے۔ ہم جوہری معاہدے پر امریکا کا دھمکی آمیز رویہ کبھی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘

یہ جوہری معاہدہ سن دو ہزار پندرہ میں اٹھارہ ماہ کے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔ ایران کے ساتھ ان مشکل مذاکرات میں اُس وقت کی اوباما انتظامیہ کے ہمراہ برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور یورپی یونین شریک تھے۔ اس ڈیل کی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر توثیق بھی کی تھی۔ جوہری معاہدے کے طے ہونے پر ایران پر عائد بعض پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات انقلاب ایران کے بعد سے تنزلی کا شکار ہیں جب سخت گیر موقف کے حامل ایرانی طلبا کے ایک گروپ نے  444 روز تک باون امریکیوں کو یرغمال بنائے رکھا تھا۔ 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں