1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا شیر کی دم کے ساتھ کھیلنے سے باز رہے، ایران

22 جولائی 2018

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ شیرکی دم سے کھیلے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ’تمام جنگوں کی ماں‘ ثابت ہو سکتی ہے۔

Iranischer Präsident Hassan Rouhani
تصویر: Getty Images/M. Gruber

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے اِسنا پر جاری ہونے والے اس بیان میں ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن امریکا کے لیے نہایت ضروری ہے۔

روحانی کا یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس بیان سے صرف ایک روز بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے صدر روحانی کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ اگر ایرانی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی گئی، تو ایران خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل کو روک سکتا ہے۔

ایران لیڈروں کے خلاف امریکی مہم میں شدت

امریکا سے مذاکرات ’فاش غلطی‘ ہوں گے، خامنہ ای

صدر روحانی نے ایرانی سفارت کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ٹرمپ صاحب، شیر کی دم سے مت کھیلیے، کیوں کہ اس سے آپ کو بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے۔‘‘

روحانی نے خبردار کیا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’تمام جنگوں کی ماں‘ ہو گی۔

یہ بات اہم ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات رواں برس مئی میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل سے باہر نکل جانے کے اعلان کے بعد سے شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ایک فاش غلطی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو کوشش کرنا چاہیے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنائے، تاہم اس فہرست میں امریکا کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

گزشتہ ہفتے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی کہا تھا کہ جوہری ڈیل کے تناظر میں امریکا کو جواب طلبی کے لیے تہران حکومت نے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا ہےہ

ع ت، ع ح (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں