1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا میں شریعہ مخالف ریلیوں پر مسلمانوں میں تشویش

عاطف توقیر اے ایف پی
9 جون 2017

امریکی علاقے اوریگن میں شریعہ مخالف ریلیوں کے تناظر میں اس قصبے میں قائم ایک اسلامک سینٹر کے رہنماؤں نے سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس مسجد کے باہر چند روز قبل ایک شخص نے وہاں مسلمانوں کو دھمکیاں دی تھیں۔

US-Einreiseverbot gegen Muslime: Widerstand in den USA
تصویر: Reuters/B. Snyder

امریکی علاقے اوریگن میں ایک مسجد میں قریب نصف درجن مسلمانوں نے  ایک مقامی مسجد میں مرکزی دروازے کو مقفل کر کے نماز ادا کی۔ چند روز قبل اس مسجد کے مرکزی دروازے پر ایک شخص نے وہاں مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد اس اسلامک سینٹر کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

دھمکیوں کے واقعے کے صرف دو ہفتے بعد اوریگن سے 110 کلومیٹر پورٹ لینڈ میں حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو بچانے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو ایک حملہ آور نے چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا، جب کہ حملہ آور نے اس دوران اسلام مخالف نعرے لگائے تھے۔

ہفتے کے روز امریکی علاقے سیٹل اور قریب دو درجن دیگر شہروں میں شریعہ مخالف ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی مسلم رہنماؤں کے مطابق پورٹ لینڈ حملہ اور، اوریگن واقعہ امریکا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے رجحان کی نشان دہی کرتے ہیں۔

سلامتی کے حوالے سے مسلم برادری میں تشویش پائی جاتی ہےتصویر: Getty Images/AFP/F.-J. Brown

گزشتہ برس نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد سے امریکا میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد مسلمانوں کو ’بڑا خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیوں میں بڑھوتی کی وجہ بنے ہیں۔

سیٹل کے سابق میئر مائیک مک گِن، جو اسلام مخالف ریلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں بھی شرکت کا ارادہ  رکھتے ہیں، کے مطابق، ’’ہماری مسلم برادری اس وقت شدید قسم کے دباؤ کا شکار ہے۔ مقامی رہنماؤں کے لیے نہایت ضروری ہے کہ وہ ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں اور یہ واضح کریں کہ ہم مسلمانوں کے خلاف نفرت، نسل پرستی اور تشدد کے خلاف ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ امریکا میں ’ایکٹ فار امیریکا‘ نامی تنظیم ملک بھر میں ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ اور ’قومی سلامتی کی اہمیت‘ کے نعروں کے ساتھ ریلیاں منعقد کروا رہی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ مغرب میں بسنے والے ’پرامن مسلمانوں‘ کے ساتھ ہے، تاہم مسلم رہنماؤں کے مطابق یہ تنظیم اسلام مخالف جذبات ابھارنے میں سرگرم ہے۔ ایکٹ فار امیریکا نامی تنظم اسلامی شریعہ کو امریکی جمہوریت سے متصادم قرار دیتی ہے۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں