1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا کو اس سال کے آخر تک کی مہلت دے رہا ہوں، کم جونگ اُن

13 اپریل 2019

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جوہری تنازعے میں امریکا کو اس سال کے آخر تک کی مہلت دی ہے۔ جونگ ان کے مطابق وہ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں بشرط یہ کہ اس سلسلے میں واشنگٹن کی جانب سے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں۔

Südkorea TV-Nachrichtensendung über Kim Jong-un, Machthaber Nordkorea
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Young-Joon

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے ملکی، سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم صبر کے ساتھ اس سال کے آخر تک امریکی جرات مندانہ فیصلوں  کا انتظار کریں گے۔‘‘  کم جونگ ان کے مطابق اگر امریکا مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

کے سی این اے نے اس بارے میں ان کا بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا، ’’ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے  مسائل کے حل کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ مگر امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوران یکطرفہ مطالبات ہمارے لیے مناسب نہیں ہیں اور ہمیں ان میں کوئی دلچسپی نہیں۔‘‘

تصویر: picture-alliance/dpa

ان کا یہ بیان رواں برس کے آغاز میں ویتنام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی دوسری ملاقات کے تناظر میں تھا۔ ویتنام مذاکرات کی ناکامی کی وجہ  کِم کے وہ مطالبات بنے، جن میں انہوں نے واشنگٹن انتظامیہ سے امریکی پابندیوں میں نرمی کا ذکر کیا تھا۔

فروری میں ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے بعد کم نے کہا تھا کہ شمالی کوریا ایک خود مختار معیشت قائم کرتے ہوئے پابندیوں کا دباؤ برداشت کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے خود مختار ہونے کا کہا۔ کم جونگ ان کے بقول دشمن قوتوں کا خیال ہے کہ وہ پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔

شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں کی وجہ سے عالمی برادری کی جانب سے پیونگ یانگ پر پابندیاں عائد ہیں، جس سے اس ملک کے کئی شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جن میں برآمدات بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ دو ملاقاتوں کی ناکامی کے باوجود کم،  ٹرمپ کے ساتھ اپنے روابط کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہیں۔

جب شمالی کوریا کے فوجی نے بھاگنے کی کوشش کی

00:59

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں