پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ اور بدلتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون اور کشیدگی کے کئی ادوار گزرے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، یہ رشتہ بظاہر ایک نئی سمت اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس پس منظر میں وزیراعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ عاصم منیر کے دورہ امریکہ نے خاص اہمیت اختیار کر لی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف قومی مفادات کو ہی دیکھتے ہیں۔