1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ اور چین میں ماحولیاتی سفارت کاری بحال کرنے کی کوشش

17 جولائی 2023

ماحولیات سے متعلق امریکہ کے خصوصی ایلچی جان کیری چین کے تین روز دورے پر ہیں، جس کا مقصد گزشتہ برس مذاکرات کی معطلی کے بعد دوبارہ فریقین میں اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

China | John Kerry trifft Xie Zhenhua
تصویر: Valerie Volcovici/REUTERS

ماحولیات سے متعلق امریکہ کے خصوصی ایلچی جان کیری اتوار کے روز چین پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی ژینہوا سے ملاقات کی۔ گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے، جن کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

'اس برس کا جون ریکارڈ سطح پر اب تک کا گرم ترین تھا'

جان کیری تین روزہ چین کے دورے پر ہیں۔ دنیا میں امریکہ اور چین گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کرنے والے سر فہرست ممالک میں سے ہیں۔ 17 جولائی پیر کے روز دونوں ملکوں کے مندوبین ماحولیات پر بات کرنے کے لیے بیجنگ کے ایک کانفرنس روم میں جمع ہوئے۔

کیا پاکستان میں ماحول دوست سیاحت ممکن ہے؟

امریکی سفیر نے کیا کہا؟

بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی ژینہوا سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ ''''ضروری ہے کہ ماحولیات سے متعلق دبئی میں ہونے والی عالمی کانفرنس سی او پی 28  سے چار ماہ پہلے ہی چین اور امریکہ اس عالمی اس مسئلے پر کوئی حقیقی پیش رفت کر لیں۔''

گزشتہ دہائی میں گلوبل وارمنگ میں اضافے سے متعلق نئی تحقیق

 انہوں نے چین پر بھی زور دیا کہ وہ میتھین کے اخراج کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ہی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا جو اثر آب و ہوا پر پڑتا ہے، اسے کم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ شراکت داری کرے۔

ظالم گرمی نے بھارتی شہریوں کا جینا کس طرح مشکل کر رکھا ہے؟

جان کیری کا مزید کہنا تھا، ''ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے تین دنوں کے اندر ہم کچھ ایسے بڑے اقدامات کا آغاز کر سکتے ہیں جو کہ چین اور امریکہ کے سنجیدہ مقصد سے متعلق پوری دنیا کو ایک اشارہ ملے گا کہ دونوں ملک انسانوں کی طرف سے پیدا کردہ، تمام انسانیت کے لیے خطرے کا باعث بننے والے، چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔''

17 جولائی پیر کے روز دونوں ملکوں کے مندوبین ماحولیات پر بات کرنے کے لیے بیجنگ کے ایک کانفرنس روم میں جمع ہوئےتصویر: Valerie Volcovici/REUTERS

گزشتہ ماہ کے دوران چین اور امریکہ دونوں ہی ریکارڈ توڑ گرمی اور شدید موسم کا تجربہ کر چکے ہیں۔ اتوار کے روز سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے کے محکمہ موسمیات کے مرکز کی اطلاع کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت 52.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

چینی سفیر نے کیا کہا؟

بیجنگ میں دونوں کے درمیان میٹنگیں رواں ہفتے بدھ تک جاری رہیں گی۔ ان ملاقاتوں کا کوئی باقاعدہ شیڈول نہیں ہے، لیکن توقع کی جاتی ہے کہ میتھین اور دیگر غیر سی او 2 کے اخراج میں کمی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔

ماحولیات سے متعلق چینی سفارت کار شی ژینہوا نے کہا کہ دونوں موسمیاتی ایلچی امریکہ اور چین کے تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پیر کے روز انہوں نے کہا، ''گزشتہ روز ہماری دونوں کی ملاقات کے بعد، میں نے تھوڑا سا حساب کتاب لگایا، میں نے شمار کیا کہ جب سے ہم دونوں کو خصوصی ایلچی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، تب سے ہم 53 بار مل چکے ہیں۔''

تاہم بیجنگ امریکہ پر یہ الزام بھی عائد کرتا رہا ہے کہ وہ آب و ہوا سے متعلق چین کے ریکارڈ پر غیر منصفانہ انداز سے تنقید کرتا ہے جبکہ واشنگٹن خود اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، خاص طور پر جب غریب ممالک میں موسمیاتی کارروائی سے متعلق مالی اعانت کی بات آتی ہے۔

امریکی موسمیاتی ایلچی کے طور پر کیری کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی موسمیاتی سفارت کاری میں باضابطہ بحالی کا بھی ایک اشارہ  ہے۔

 سابق امریکی وزیر خارجہ حالیہ ہفتوں میں بیجنگ کا دورہ کرنے والے تیسرے امریکی اہلکار ہیں کیونکہ امریکہ چین کے ساتھ اپنے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز)

چین میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خطرہ

01:53

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں