1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتشمالی امریکہ

امریکہ: سمندری طوفان ایان سے 'کافی جانی نقصان' کا خدشہ

30 ستمبر 2022

خدشہ ہے کہ امریکی تاریخ میں یہ مہلک ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ صدر جو بائیڈن فلوریڈا کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ طوفان کے شدید ہونے سے متعلق نئی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

USA Hurrikan Ian | Fort Myers, Florida
تصویر: Wilfredo Lee/AP Photo/picture alliance

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ سمندری طوفان ایان کے تناظر میں ریاست فلوریڈا کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وہ واشنگٹن میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) کے ہیڈ کوارٹر میں بات کر رہے تھے۔ یہی ادارہ اس تباہ کن طوفان کے لیے وفاقی رد عمل کا اہتمام کر رہا ہے۔

سن 2021 کی موسمیاتی آفتیں: نقصان میں 20 بلین ڈالر کا اضافہ

اس طوفان نے جنوبی جزیرہ نما ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر کے رکھا دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ "جب حالات اجازت دیں گے تو میں فلوریڈا جاؤں گا۔" گزشتہ ہفتے سمندری طوفان فیونا نے پورٹو ریکو کے علاقے میں تباہی مچائی تھی اور وہ اس علاقے کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

طوفانوں، سیلابوں، جنگلاتی آگ اور خشک سالی سے لاکھوں انسان بے گھر

انہوں نے کہا، "یہ فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز سمندری طوفان ہو سکتا ہے۔ ابھی تک تعداد واضح نہیں ہے، تاہم ہمیں ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہاں اچھا خاصہ جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔"

اب تک طوفان سے کم از کم چھ اموات کی اطلاع ملی ہے، لیکن اس تعداد میں اضافے کی امید ہے کیونکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں ابھی پہنچ رہے ہیں۔

سمندری طوفان ایان، حالیہ دنوں میں امریکہ میں آنے والے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ سے گھروں میں پانی بھر گیا ہے، سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں اور تباہی کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

اب تک طوفان سے کم از کم چھ اموات کی اطلاع ملی ہے، لیکن اس تعداد میں اضافے کی امید ہے کیونکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں ابھی پہنچ رہے ہیںتصویر: Adam Schultz/White House/Planet Pix/ZUMA/picture alliance

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، "ہم نے اس شدت کا طوفان کبھی نہیں دیکھا۔ پانی کی مقدار بڑھتی جا رہی ہے۔ گرچہ طوفان اب گزر رہا ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی پانی بڑھتا جائے گا۔ بنیادی طور پر 500 سالہ سیلابی واقعہ ہے۔"

طوفان ایان شمال کی طرف بڑھتا ہوا

طوفانوں سے متعلق محکمے 'نیشنل ہریکین سینٹر' (این ایچ سی) نے اب جنوبی کیرولائنا کی ساحلی پٹی کے لیے بھی سمندری طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے مطابق طوفان ایان اب زیادہ سے زیادہ 70 میل فی گھنٹہ (110 کلومیٹر فی گھنٹے) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ مزید شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ادارے کے مطابق زیادہ توقع اس بات کی ہے کہ جمعہ کے روز ہی یہ طوفان جنوبی کیرولینا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ این ایچ سی نے فلوریڈا کے شمال میں ڈیٹونا بیچ سے جنوبی کیرولائنا کے چارلسٹن تک چھ فٹ یا اس سے زیادہ کے ممکنہ طوفان کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔ کیرولائنا اور ورجینیا میں 8 انچ تک بارش کی بھی توقع ہے۔

بلبل طوفان کے سبب تین ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر

این ایچ سی میں سمندری طوفان کے ایک سینیئر ماہر روبی برگ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، "اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ طوفان کی شدت کتنی ہے۔ ہم ابھی بھی کافی بارش کی توقع کر رہے ہیں۔"

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

امريکا ميں شديد طوفان، ہر طرف تباہی کے مناظر

02:01

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں