1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
مہاجرتشمالی امریکہ

امریکہ: میکسیکو کی سرحد عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

5 جون 2024

صدر جو بائیڈن نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے سے متعلق وسیع تر اقدامات کے ایک فرمان پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد امریکہ پناہ کے متلاشیوں کے لیے بدھ کے روز سے میکسیکو کی اپنی سرحد عارضی طور پر بند کر رہا ہے۔

صدر جو بائیڈن
پولز جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ غیر قانونی ہجرت ایک ایسا مسئلہ ہے جو اب بھی بائیڈن کے دوبارہ صدر بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہےتصویر: Michael Reynolds/EPA

امریکی صدر جو بائیڈن نے میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد کا ''کنٹرول حاصل کرنے'' سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر منگل کے روز دستخط کر دیے۔ وہ اس قدم سے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل امیگریشن پر اپنا سخت موقف پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کا نیا مائیگریشن معاہدہ، کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

کافی دنوں سے متوقع اس وسیع پیمانے کے اقدامات کے تحت اس وقت سرحد کی عارضی بندش بھی شامل ہے جب سرحدی سکیورٹی فورسز کی جانب سے یومیہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں 2,500 سے تجاوز کر جائیں۔

نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج

موجودہ اعداد و شمار کے پیش نظر یہ اقدام بدھ کے روز سے فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا اور اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی تعداد 1,500 سے کم نہیں ہو جاتی۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو میکسیکو واپس بھیجنا بھی بہت آسان ہو جاتا ہے۔

فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک

امریکی میڈیا ادارے سی این این کے مطابق تاہم وہ نابالغ پناہ کے متلاشی جن کے ساتھ کوئی بالغ فرد نہ ہو، ان پر اس فرمان کے اطلاق کی توقع نہیں ہے اور تارکین وطن کو اب بھی منصوبہ بند اقدام کے تحت پناہ کی اپنی درخواست پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔

تارکین وطن کے لیے سن 2023 سب سے خطرناک سال رہا، اقوام متحدہ

بائیڈن نے کیا کہا؟

صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر سے اپنے خطاب میں اس حوالے سے کہا، ''میں آج یہاں وہ کام کرنے آیا ہوں جو کانگریس میں ریپبلکنز کرنے سے انکار کرتے ہیں: ہماری سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔''

بھارت میں پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کی حالت زار

03:12

This browser does not support the video element.

بائیڈن کے دور حکومت میں 1,900 میل طویل سرحد پر غیر قانونی کراسنگ ریکارڈ سطح تک بڑھ چکی ہے، جو گزشتہ دسمبر میں اوسطاً 10,000 یومیہ تک پہنچ گئی تھی۔

غیر قانونی مہاجرت کا ہولناک سفر، اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں

البتہ حالیہ مہینوں میں اس تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔ لیکن پولز جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ غیر قانونی ہجرت ایک ایسا مسئلہ ہے جو اب بھی بائیڈن کے دوبارہ صدر بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔

ہر جانب سے تنقید

صدر جو بائیڈن پر ان کے اس اقدام کے لیے ہر جانب سے نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسے ''گہری تشویش'' ہے جبکہ دیگر انسانی حقوق کے گروپوں نے سخت اقدامات پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

برطانیہ: تارکین وطن کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، قوانین میں سختی کا فیصلہ

سابق صدر اور ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سچ پر لکھا کہ بائیڈن نے ''سرنگوں '' کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا، ''لاکھوں لوگ ہمارے ملک میں داخل ہو چکے ہیں اور اب، اپنی ناکام، کمزور قیادت، قابل رحم قیادت کے تقریباً چار سال بعد، کج رو جو بائیڈن سرحد کے بارے میں کچھ کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔''

بائیڈن نے مہاجرت جیسے مسئلے کو ''ہتھیار بنانے'' پر ٹرمپ اور ریپبلکنز پر تنقید کرتے ہوئے جواباً اسے ''انتہائی مذموم، سیاسی اقدام'' قرار دیا۔

بائیں بازو کی طرف سے ہونے والی تنقید پر صدر نے کہا کہ وہ تارکین وطن کے مسئلے کو ''شیطانی'' نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا، ''ان لوگوں کے لیے جو یہ کہتے ہیں کہ میں نے جو قدم اٹھائے ہیں وہ بہت سخت ہیں، میں آپ سے کہتا ہوں: صبر کرو۔''

بائیڈن کی یہ نئی پالیسی میکسیکو کی نو منتخب صدر کلاڈیا شین بام پر دباؤ ڈال سکتی ہے، جو اتوار کے روز ہی ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے والی ہیں۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ڈی پی اے)

ہنر مند تارکین وطن کے لیے اپنے والدین کو جرمنی بلانا آسان

00:55

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں