1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی

30 اپریل 2024

نارتھ کیرولینا ریاست میں پیر کے روز ایک گھر کی تلاشی کے دوران ملزمین کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں قانون نافذ کرنے والے تین افسران ہلاک جب کہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں کم از کم ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا۔

صدر بائیڈن نے متاثرین کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے
صدر بائیڈن نے متاثرین کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہےتصویر: Khadejeh Nikouyeh/The Charlotte Observer/AP/picture alliance

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ واقعے میں ایک امریکی نائب مارشل اور دیگر دو ٹاسک فورس افسران ہلاک ہوگئے۔

نارتھ کیرولینا کے چیرلوٹ میکلین برگ محکمہ پولیس (سی ایم پی ڈی) نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پیرکے روز یہ کارروائی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کی جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا۔
 

امریکہ میں بندوق بردار نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا

نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں پانچ افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ واقعے میں ایک امریکی نائب مارشل اور دیگر دو ٹاسک فورس افسران ہلاک ہوگئے۔

سی ایم پی ڈی کے پولیس سربراہ جانی جیننگز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران ہتھیار رکھنے کے الزام میں سزا یافتہ ایک شخص کو وارنٹ تعمیل کرانے اس کے گھر گئے تھے لیکن ان پر فائرنگ کردی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افسران نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک شخص کو گولی لگی، اسے بعد میں مردہ قرار د ے دیا گیا۔

جیننگز نے بتایا کہ جب فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو افسران گھر میں داخل ہوئے جہاں ایک سترہ سالہ مرد اور ایک خاتون کو پایا۔ ا ن دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے تھانہ لے جایا گیا۔

رہنماوں کا اظہار تعزیت

جیننگز نے کہا کہ "یہ چیرلوٹ شہر اور قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کے لیے انتہائی افسوس ناک دن ہے۔"

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ" محکمہ انصاف اپنے تین ساتھیوں کی موت پر دل گرفتہ ہے۔"

اس واقعے کی اطلاع صدر بائیڈن کو بھی دی گئی۔ وائٹ ہاوس نے بتایا کہ صدر نے متاثرین کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نارتھ کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے کہا کہ وہ چیرلوٹ کے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے انہیں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

ج ا/ ص ز (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں