1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں مشیگن یونیورسٹی میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

14 فروری 2023

مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ بعد میں مشتبہ حملہ آور نے بھی کیمپس کے باہر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

USA East Lansing | Schüsse an der Michigan State University
تصویر: Jakkar Aimery/Detroit News/AP/picture alliance

 

مشیگن یونیورسٹی  پولیس نے منگل کی صبح اس بات کی تصدیق کی کہ مشتبہ شخص کی موت اس کی اپنی گولی لگنے سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے پس پشت ممکنہ محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

یونیورسٹی کیمپس کی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ایک الرٹ بھیجا، جس میں کہا گیا تھا کہ "ایسٹ لانسنگ کیمپس میں یا اس کے قریب گولیاں چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔"

انہوں نے طلباء اور عملے کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جانے کا مشورہ دیا۔

ایک مقامی اخبار لانسنگ اسٹیٹ جرنل نے بتایا کہ ایسٹ لانسنگ ہائی اسکول آڈیٹوریم، جہاں اسکول بورڈ کی میٹنگ ہو رہی تھی، کو بند کر دیا گیا اور لوگوں کو باہر جانے سے روک دیا گیا۔

کیلیفورنیا میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

کیمپس پولیس نے صورت حال کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک مشتبہ شخص ہے، جسے انہوں نے "ماسک والا ایک چھوٹا لڑکا" بتایا۔

کیمپس میں موجود لوگوں سے کہا گیا کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ پولیس کو اب بھی "کیمپس میں ایک سرگرم شوٹر کی جانب سے متعدد کالس موصول ہو رہی ہیں۔"

مشیگن یونیورسٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ میں تین افراد ہلا ک ہوئے ہیں۔

امریکہ: ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے بیس سے زائد افراد ہلاک

کیمپس پولیس محکمہ کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے رات گئے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مشیگن یونیورسٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ میں تین افراد ہلا ک ہوئے ہیںتصویر: Matthew Dae Smith/USA TODAY Network/REUTERS

فائرنگ شروع ہونے کے چار گھنٹے بعد، پولیس نے تصدیق کہ تنہا بندوق بردار نے کیمپس کے باہر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

حکام نے کہا کہ "کیمپس کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔"

امریکہ: نیویارک فائرنگ کے دوسرے روز بھی مختلف حملوں میں تین افراد ہلاک

مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 50000 طلبا ہیں۔ یونیورسٹی کا ایسٹ لانسنگ کیمپس ڈیٹرائٹ شہر سے تقریباً 145کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

ج ا/ ص ز (اے پی، روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں