1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ نے جرمنی کے لیے میزائلوں کی فروخت کو منظوری دے دی

16 اگست 2024

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 600 پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت سے جرمنی کے قومی دفاع کے ساتھ ہی نیٹو کو بھی وسیع تر مدد ملے گی۔ جرمنی نے سن 2022 سے یوکرین کو اب تک تین پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم عطیہ کیے ہیں۔

پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم
پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو 30 کلومیٹر کی بلندی پر 100 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہےتصویر: Ryo Masuyama/Jiji Press/dpa/picture alliance

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جمعرات کی شب اعلان کیا کہ امریکہ نے جرمنی کو 600 پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے اس معاہدے پر تقریبا پانچ ارب امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔

جرمنی: پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری کا منصوبہ تاخیر کا شکار

پینٹاگون کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "یہ مجوزہ فروخت نیٹو کے اتحادی ملک کی سلامتی کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو بھی سپورٹ کرے گی، جو یورپ میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک اہم قوت ہے۔"

یوکرین میں امریکی پیٹریاٹ میزائل نظام تباہ کر دیں گے، روس

بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ جرمنی کے قومی اور علاقائی دفاع کے ساتھ ساتھ امریکی اور نیٹو افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے مقصد کی بھی حمایت کرے گا۔"

امریکی پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم ہے کیا؟

امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری دے دی ہے، البتہ حتمی ڈيل کے لیے کانگریس کو ابھی بھی اس معاہدے پر دستخط کرنا ہوگا۔

پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو 30 کلومیٹر کی بلندی پر 100 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر امریکی میزائل یوکرین پہنچے تو اس کے ’نتائج‘ نکلیں گے، روس

جرمنی کے پاس سرد جنگ کے دوران ایسے 36 سسٹم تھے، لیکن بعد کے سالوں میں یہ تعداد کم ہوتی گئی۔

فروری سن 2022 میں روسی حملے کے بعد برلن نے یوکرین کو ایسے تین نظام عطیہ کیے ہیں۔ اب جرمنی کی دفاعی افواج صرف نو پیٹریاٹ سسٹم پر منحصر ہے۔

جرمن میزائل شکن نظام ہمیں نہیں یوکرین کو دے دیں، پولینڈ

یونان، ہالینڈ، پولینڈ، رومانیہ، اسپین اور سویڈن سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی پیٹریاٹ سسٹم موجود ہیں۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)

یوکرین کا جرمنی سے مزید اسلحے کا مطالبہ

02:11

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں