1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ کی نئی میوزک ڈپلومیسی کیا ہے؟

28 ستمبر 2023

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوں تو ان دنوں یوکرین کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کے خاطر اپنی کوششوں کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے سفارت کاری کا ایک اور پسندیدہ آلہ، گٹار، ہاتھوں میں اٹھالیا ہے۔

میوزک ڈپلومیسی کے تحت امریکی فنکار سعودی عرب میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
میوزک ڈپلومیسی کے تحت امریکی فنکار سعودی عرب میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےتصویر: Getty Images/AFP/F. Nureldine

موسیقی کے دیرینہ پرستار امریکہ کے اس اعلیٰ سفارت کار نے بدھ کے روز گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئی مہم کا افتتاح کیا۔

امریکہ اس نئے اقدام یعنی میوزک ڈپلومیسی کے تحت اعلیٰ امریکی فن کاروں کو چین اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں بھیجے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر استقبالیہ میں جاز آئیکون ہربی ہین کوک، نروان اور فو فائٹرز سے مشہور ہونے والے ڈیوے گروہل اور ابھرتے ہوئے پاپ سنگر گائل کی پرفارمنس کے بعد بلنکن نے خود اسٹیج سنبھالا اور ازراہ مذاق کہا، "ا ب میرے لیے میدان خالی کردو۔"

گٹار بجاتے ہوئے اپنے نرم لہجے میں بلنکن نے جب مڈی واٹرز کا مشہور نغمہ "ہوچی کوچی مین" گایا تو وہاں موجود سامعین نے پرجوش اندازمیں تالیاں بجائیں۔

جنگ زدہ شام میں ثقافتی سرگرمیوں کی کوششیں

پچھلی کئی دہائیو ں سے امریکی پاپ کلچر دنیا کے بیشتر حصوں میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتا رہا ہے حالانکہ یہ بالعموم حکومتی معاونت کے بغیر ہی پروان چڑھا ہے۔

امریکہ کی کلچرل ڈپلومیسی

سرد جنگ کے دوران امریکہ نے بیرونی ملکوں میں سامعین کو راغب کرنے کے لیے اپنے فن کاروں کو بھیجا، ان میں بہت سے سیاہ فام فنکار بھی تھے جو اس وقت اپنے ہی ملک میں کچھ علاقوں میں تفریق کا شکار تھے۔

کلچرل ڈپلومیسی کے لئے کیا مکالمت شرط ہے؟

بلنکن کے اس گٹار ڈپلومیسی کے تحت ہین کوک اردن کا دورہ کریں گے۔ وہ سعودی عرب میں بھی اپنی نوعیت کا پہلا دورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سخت اسلامی مملکت نے حال ہی میں عوامی موسیقی پرفارمنس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو ولی عہد اور سعودی عرب کے عملاً حکمراں محمد بن سلمان کے اصلاحی پروگراموں کا حصہ ہے۔

فلاڈیلفیا آرکسٹرا نومبر میں چین کے دورے پر جائے گا۔ یہ پروگرام اس ایشیائی ملک میں سن 1973میں، جس کے بعد اس نے دنیا کے اپنے دروازے بڑی حد تک بند کردیے تھے، اس کے پہلے دورے کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اب سفارت کاری کا ایک اور پسندیدہ آلہ، گٹار، ہاتھوں میں اٹھالیا ہےتصویر: Eduardo Munoz/REUTERS

اس میوزک ڈپلومیسی کا مقصد کیا ہے؟

گلوبل میوزک ڈپلومیسی پہل کے تحت نئی امریکی نسلوں کو دنیا کے مختلف ملکوں کے دورے پر بھیجا جائے گا۔ آنے والے برسوں میں تقریباً 30 ملکوں کے دورے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت امریکی ریپرز نائجیریا میں بھی نظر آئیں گے جہاں وہ تنازعات سے نمٹنے کے لیے موسیقی کے استعمال پر بھی بات کریں گے۔

کیا گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے؟

بلنکن نے اپنی پرفارمنس سے قبل کہا، "نسلوں تک، امریکی ڈپلومیسی نے لوگوں کے درمیان حقیقی پل بنانے، امریکیوں اور دنیا کے دیگر ملکوں کے عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے موسیقی کی طاقت کو بروئے کار لایا ہے۔"

انہوں نے کہا، "آپ کو موسیقی کے پس پردہ احساسات کو مربوط کرنے کے لیے کسی تاریخ کو جاننے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موسیقی ہماری مشترکہ انسانیت کے بندھن سے وابستہ جڑوں میں پیوست ہے۔"

کیا موسیقی اثر انداز ہوتی ہے ہمارے موڈ پر؟

04:04

This browser does not support the video element.

ج ا/ ص  ز(اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں