1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

امریکہ: ہسپتال متاثرہ خواتین کو کروڑوں ڈالر ادا کریں گے

8 اکتوبر 2022

امریکہ میں تقریبا ڈیڑھ سو خواتین نے ایک سابق گائناکالوجسٹ پر جنسی زیادتی اور بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ہسپتال نے ایک معاہدے کے تحت متاثرین کو زر تلافی ادا کریں گے۔

Sexual Misconduct Doctor Charged
تصویر: picture alliance / ASSOCIATED PRESS

امریکی ریاست نیویارک کے دو ہسپتالوں نے سات اکتوبر جمعے کے روز ماضی میں زیر علاج رہنے والی ان 147 مریضوں کو 165 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنے پر اتفاق کر لیا، جنہوں نے ایک سابق گائیناکولوجسٹ پر جنسی زیادتی اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت معاوضے کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے، جسے خواتین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس میں وہ درجنوں متاثرہ خواتین بھی شامل ہیں، جو اس معاملے پر کھل کر سامنے آئی تھیں اور انہوں نے ڈاکٹر اور ہسپتال کے نیٹ ورک کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

فحش مواد ضائع کیوں کیا، بیٹے کا والدین کے خلاف مقدمہ

معاوضے کے اس سمجھوتے میں نیویارک کے دو ہسپتال،  کولمبیا یونیورسٹی کا ارونگ میڈیکل سینٹر اور نیویارک پریسبائٹیرین شامل ہیں۔

جمعے کے روز کولمبیا یونیورسٹی کے ارونگ میڈیکل سینٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ رابرٹ ہیڈن کے سابقہ مریضوں کو ہونے والی تکلیف پر "گہرے افسوس" کا اظہار کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ سمجھوتے ان خواتین کے لیے کچھ حد تک مدد فراہم کریں گے جن کو ان سے کافی تکلیف پہنچی تھی۔"

زبردستی حجاب اتارنے پر 85 ہزار ڈالر کا جرمانہ

ڈاکٹر پر الزام کیا تھا؟

ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن کو سن 2016 میں زبردستی چھونے اور تیسرے درجے کے جنسی استحصال کے دو الزامات میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنا میڈیکل لائسنس واپس کر دیا تھا۔ سن 2012 کے بعد سے انہوں نے ڈاکٹر کے طور پر کام بھی نہیں کیا۔

سن 2016 کے کیس میں ہیڈن کو اپنا صرف میڈیکل لائسنس گنوانا پڑا تھا اور انہیں کم درجے کے ایک جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا، لیکن انہیں اس کے لیے جیل نہیں جانا پڑا۔

ایک سال میں اٹھارہ ہزار جرمن بچوں، نوجوانوں کا جنسی استحصال

تاہم انہیں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران درجنوں نوجوان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے مختلف وفاقی الزامات کا بھی سامنا ہے۔ استغاثہ نے انہیں "سفید کوٹ میں شکاری" کے طور پر بیان کیا ہے۔

سابق صدارتی امیدوار اور نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار اینڈریو یانگ کی اہلیہ ایولین یانگ نے بھی ہیڈن پر اس وقت زیادتی کا الزام لگایا تھا جب سن 2012 میں وہ ان سے علاج کر وا رہی تھیں۔ 

جنسی زیادتی کا شکار کم عمر امریکی خواتین ایتھلیٹس مالی تصفیے پر متفق

جنوری 2020 ء میں ایولین یانگ نے امریکی میڈیا ادارے سی این این  کو بتایا تھا کہ ہیڈن نے ان پر اس وقت جنسی حملہ کیا جب وہ اپنے پہلے بچے کے سات ماہ کے حمل سے تھیں۔ پہلے تو انہوں نے اپنے شوہر کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا، "وہ ایک سیریل شکاری تھا، اور اس نے مجھے بھی اپنے ایک شکار کے طور پر چن لیا۔"

جنسی استحصال کے شکار بچے کہاں جائیں؟

کولمبیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اروائن میڈیکل سینٹر کے شعبہ امراض نسواں اور گائناکولوجی ڈپارٹمنٹ نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کے ساتھ ہی مریضوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے وسائل میں بھی توسیع کی ہے۔

ص ز/ (اے پی، اے ایف پی)

سپر اسٹار کو پانچ برس قید کی سزا

00:33

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں