1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس میں سال نو پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام

30 دسمبر 2019

روسی حکام نے امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Russland | FSB verhaftet 2 Terrorverdächtige
تصویر: picture-alliance/dpa/FSB

روسی حکام نے امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 

روس میں سال نو کی تقریبات کے دوران داعش کی طرف سے دہشت گردی کے منصوبے بارے میں امریکا کی طرف انٹیلیجنس کی فراہمی پر روسی صدر پوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔


روسی کی فیڈرل سکیورٹی سروس ( ایف ایس بی)  نے امریکی حکام کی اطلاع کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ  حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف ایس بی نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ایک مشتبہ دہشت گرد نے اپنا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ ظاہر کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد سینٹ پیٹرز برگ میں نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ امریکی حکام کی طرف سے روسی حکام کو اس بارے میں انٹیلیجنس اطلاع دی گئی تھی۔ جس کے بعد جمعے کے روز اس شخص کو ایک اور مشتبہ فرد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ایف ایس بی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دو افراد کی گرفتاری کا عمل دکھایا گیا ہے اور پھران افراد کے گھروں پر چھاپہ مارتے دکھایا گیا ہے جس میں وہاں سے اسلحہ، چھریاں، بجلی کی تاریں اور سیاہ لباس برآمد کیے گیے۔
روسی خفیہ سروس کی جانب سے ملکی خبر رساں اداروں کو ایسی ہی ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک ایسے نقاب پوش مشتبہ شخص کو دکھایا گیا ہے جو عربی زبان میں دولت اسلامیہ سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہا ہے۔ روسی اہلکاروں نے مبینہ حملے کے منصوبے بارے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
کریملن کا کہنا تھا کہ اتوار 29 دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے امریکی منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انٹیلیجنس کے اس اشتراک پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے ذریعے سال نو کے موقع پر مبینہ حملے کو روکا جا سکا۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے امریکی منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انٹیلیجنس کے اس اشتراک پر ان کا شکریہ ادا کیا.تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Silva


ع ش / ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)      

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں