1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی انتخابات میں مداخلت، درجنوں فیک اکاؤنٹس بند

1 اگست 2018

فیس بک انتظامیہ میں ایسے نئے اور منظم انداز میں چلائے جانے والے اکاؤنٹس اور پیجز کی نشاندہی کی ہے، جن کا مقصد نومبر کے امریکی کانگریس انتخابات سے پہلے عوامی رائے کو تبدیل کرنا اور صارفین کو گمراہ کرنا تھا۔

Symbolbild Facebook Zensur Sperre (Getty Images/AFP/I. Kodikara)
تصویر: AFP/Getty Images

فیس بک اِنک نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کانگریس انتخابات سے پہلے درجنوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کر دیے ہیں۔  امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق سن دو ہزار سولہ کے انتخابات میں عوامی رائے میں تبدیلی کے لیے روسی پروپیگنڈا ونِگ نے فیس بک پر نہ صرف اشتہارات شائع کیے تھے بلکہ بڑی تعداد میں پوسٹیں بھی کی تھیں۔ ماسکو حکومت ابھی تک اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔

تصویر: Reuters/P. Wojazer

منگل کے روز فیس بک انتظامیہ کی طرف سے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام سے بتیس پیج اور اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے یہ اقدامات امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ایک کڑی ہیں۔ امریکی قانون سازوں کے مطابق اس طرح کی مداخلت جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق فیس بک انتظامیہ فی الحال تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان پیجز کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟

بند کیے جانے والے ایک پیج کو دو لاکھ نوے ہزار اکاؤنٹس فالو کر رہے تھے اور اس پیج کی مشہوری کے لیے ایک سو پچاس دنوں میں گیارہ ہزار ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ اسی پیج سے مئی دو ہزار سترہ کے بعد سے تیس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

’فیک نیوز‘ کے خلاف فیس بک کی مہم

ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صرف ایک فیک اکاؤنٹ ایسا ہے، جس کی شریک ایڈمنسٹریٹر روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی رہی ہے۔ یہ کمپنی صرف سات منٹ کے لیے شریک ایڈمنسٹریٹر تھی اور ثبوت ناکافی ہونے کی وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کسی فیس بک مہم کے پیچھے روسی حکومت کا ہاتھ ہے۔

قبل ازیں فیس بک انتظامیہ نے کہا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے اندر ایک سو چھبیس ملین امریکی شہریوں نے ایسا سیاسی مواد پڑھا یا دیکھا ہے، جسے روسی حمایت حاصل تھی۔

کیا پاکستان میں ’فیک نیوز‘ کا استعمال کیا جارہا ہے؟

01:48

This browser does not support the video element.

ا ا / ع ت (روئٹرز، ڈی پی اے)

  

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں