1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستامریکہ

امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کے مابین ’تعمیری‘ ملاقات

27 جولائی 2024

امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کے مابین ہفتے کے روز لاؤس میں ملاقات کے دوران اختلافی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ ایک برس میں یہ چھٹا موقع تھا، جب انٹونی بلنکن نے اپنی چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

US Außenminister Antony Blinken und Chinas Außenminister Wang Yi
تصویر: Stefani Reynolds/AP/picture alliance

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے تائیوان کے خلاف چین کے حالیہ جارحانہ اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے سے متعلق اپنے نقطہ نظر پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔‍‍

کیا چین امریکہ سے بڑی اقتصادی طاقت بن سکتا ہے؟

تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر چین نے جوہری مذاکرات روک دیے

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے یہ بات  آج  ہفتے کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ایک گھنٹے بیس منٹ پر محیط ملاقات کے دوران کی  ہے۔ یہ ملاقات لاؤس کے شہر وینتیانے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے علاقائی سکیورٹی فورم کے حاشیے پر ہوئی۔ ۔ مشرقِ بعید میں چینی اثرورسوخ میں اضافے اور متعدد دیگر  عالمی امور پر  پر بیجنگ اور واشنگٹن میں اختلاف رائے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا باعث ہے۔

بلنکن اور وانگ کے درمیان ایک برس میں یہ چھٹی ملاقات تھیتصویر: Stefani Reynolds/PoolAP/picture alliance

امریکی محمکہ خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین  اس ملاقات کو ''تعمیری‘‘ قرار دیا ہے۔ اس ملاقات کا مرکزی موضوع جنوبی بحر چین میں امریکی اتحادی ملک فلپائن کے ساتھ چینی تنازعہ رہا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کے مطابق بلکن اور وانگ نے 'کھلے دل کے ساتھ اور تعمیری‘ گفتگو کی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گفتگو میں دونوں ممالک اختلاف رائے دور کرنے کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت تک نہیں پہنچے۔

مِلر کے مطابق بلنکن نے وانگ پر واضح کیا، ''امریکہ اپنے اور اتحادیوں کے مفادات اور اقدار بشمول انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔‘‘

چینی تارکین وطن امریکہ پہنچنے کی جلدی میں کیوں؟

02:55

This browser does not support the video element.

مِلر کے مطابق بلنکن نے جنوبی بحیرہ چین میں 'چین کے تخریبی اقدامات‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے چین کی سرزنش بھی کی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسائل حل کرنے کے لیے امریکی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تاہم بلنکن نے رواں ہفتے کے اوائل میں ایک کامیابی سے ایک معاہدہ یقینی بنانے پر چین اور فلپائن کی تعریف بھی کی۔ اس معاہدے کے باعث ہی ہفتے کے روز فلپائن کئی ماہ کے بعد چینی افواج کی مداخلت کے بغیر متنازع علاقے میں 'سپلائی ٹرپ‘ کر پایا تھا۔

ع ت/ش ر (اے پی، اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں