1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی اور یورپی یونین تجارتی تنازعہ حل کرنے پر متفق

26 جولائی 2018

یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے کی کم ہی امید کی جا رہی تھیں۔ لیکن واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات سے امید کی ایک کرن جاگ اٹھی ہے۔

تصویر: Getty Images/AFP/S. Loeb

ژان کلود ینکر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کے بعد امریکا اور یورپی یونین کے مابین صنعتی شعبے میں اضافی محصولات کے تنازعے کے حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ صدر ٹرمپ اور ینکر دونوں نے اعلان کیا کہ کئی نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ینکر کے بقول، ’’ہمارے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔‘‘

 دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ صنعتی مصنوعات پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کی دو طرفہ کوششیں کی جائیں گی۔ یورپی کمیشن کے سربراہ نے اس تناظر میں مزید بتایا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے امریکا اور یورپی یونین دونوں کی جانب سے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے اس موقع کو آزادی تجارت کے حوالے سے اسے ایک بڑا دن اور یورپی یونین سے تعلقات کے تناظر میں اسے ایک نیا دور قرار دیا، ’’ یہ دور ہو گا قریبی دوستی کا اور مضبوط تجارتی روابط کا ، جس سے دونوں کو فائدہ ہو گا۔

تصویر: Reuters/J. Roberts

ینکر اس مقصد کے ساتھ واشنگٹن گئے تھے تاکہ امریکا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تنازعے میں شدت کو روکا جا سکے۔ ٹرمپ پہلے ہی یورپی ایلمونیم اور فولاد کی صنعت پر اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔ جواب میں یورپی یونین نے بھی امریکی وہسکی، جینز اور موٹر سائیکلوں پر اضافی درآمدی ڈیوٹی نافذ کر دی تھی۔

 اس کے بعد ٹرمپ نے یورپی گاڑیوں اور اضافی پرزہ جات پر ڈیوٹی بڑھانے کی دھمکی دی تھی اور امریکی وزارت تجارت کو اس سلسلے میں جائزہ لینے کا کہا تھا۔ اس امریکی اقدام سے سب سے زیادہ نقصان جرمن کار ساز صنعت کو ہوتا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں