بیس بال ایشیائی ممالک میں تیزی سے مقبول ہوتا ہوا کھیل ہے اور خصوصاﹰ جاپان اور کوریا میں اس کے بے شمار مداح ہیں مگر اب چینی نوجوان بھی اس کھیل میں اپنا کریئر بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی میجر لیگ بیس بال چین میں متعدد مراکز قائم کر چکی ہے۔