امریکی خاتون پاکستان بدر
12 نومبر 2019
پاکستانی انگریزی روزنامہ 'ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک 85 سالہ امریکی خاتون جمعرات کی شب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد پہنچیں لیکن جیسے ہی انہوں نے امیگریشن حکام کو رپورٹ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ وہ پاکستان داخل نہیں ہو سکتیں کیوں کہ ان کا پاسپورٹ بارڈر مینیجمینٹ سسٹم میں شامل نہیں ہے اور ان کے بارے میں یہ نوٹس جاری ہے کہ وہ جس ملک میں پہنچیں وہاں انہیں فوری گرفتار کر لیا جائے۔
ایئرپورٹ حکام کے ایک اہلکار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ جب خاتون کو بتایا گیا کہ وہ پاکستان نہیں آ سکتیں تو انہوں نے چیخنا چلانا شروع کر دیا، وہ اپنی وہیل چیئر سے اٹھ گئیں اور زمین پر لیٹ گئیں۔
اس خاتون کی زمین پر لیٹے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتیں ہیں۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ ایبٹ آباد میں فلاحی کام کرتی ہیں۔ امیگریشن حکام کی جانب سے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے رابطہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اس فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں واپس لے کر جائے۔ یہ خاتون پی آئی اے پر سفر کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ پیر کو تمام پر انتظامات کرنے کے بعد انہیں پیر کو پی آئی اے کی پرواز پر مانچسٹر روانہ کر دیا گیا۔
ب ج، ع ا