یوکرین میں جنگ سے لے کر چین، اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع ہوجانے کے بعد امریکہ مشکل میں پڑ گیا ہے۔ پینٹاگون اسے قومی سلامتی کا ایک ’’انتہائی سنگین‘‘ خطرہ قرار دیتا ہے اور کلاسیفائڈ انفارمیشن لیک کرنے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔