1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی مصنف گور ویدال چل بسے

1 اگست 2012

معروف مصنف گور ویدال انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں سیاست، سیکس اور امریکی ثقافت پر تیز مزاج تحریروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہم عصر ادیبوں کے ساتھ ان کی مخالفت بھی رہی۔

Gore Vidal
تصویر: picture-alliance/dpa

گور ویدال کے ایک بھتیجے برّ اسٹیئرز نے اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا ہے: ’’ویدال نمونیہ میں مبتلا تھے اور وہ منگل کو ہالی وُڈ ہلز میں اپنے گھر پر دَم توڑ گئے۔‘‘

ویدال نے متعدد تاریخی ناول لکھے، جن میں ’برّ‘، ’1876ء‘، ’لِنکن‘ اور ’دی گولڈن ایج‘ شامل ہیں۔ ہیجڑوں کے حوالے سے ان کا کامیڈی ناول ’مائرا بریکنوِج‘ بھی مقبول رہا ہے۔

انہوں نے 19 برس کی عمر میں اس وقت لکھنا شروع کیا تھا جب وہ الاسکا میں فوجی کی حیثیت سے تعینات تھے۔ اس وقت انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے اپنے تجربات پر کتاب ’وِلی وو‘ لکھی۔ ان کی تیسری کتاب ’دی سِٹی اینڈ دی پِلّر‘ تھی۔ یہ پہلی کتاب تھی جس کا مرکزی کردار ایک ہم جنس پرست تھا، یہی وجہ تھی کہ 1948ء میں اس نے سنسی پھیلا دی تھی۔

ویدال خود کو ’جینٹلمین بِچ’ بھی کہتے تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ویدال جتنے خوش اسلوب اور ذہین تھے اتنے ہی خود پسند اور ترش مزاج بھی تھے۔

ویدال کی کتابوں کے تراجم بھی شائع ہوئے

بعض ہم عصر مصنفین سے ان کا جھگڑا بھی رہا۔ ارنسٹ ہیمنگوے کو وہ ایک مذاق خیال کرتے تھے جبکہ ٹرُومین کاپوٹ کو ایسا ’گندہ جانور قرار دیتے تھے جو گھر میں گھُس جائے۔‘

ان کے معروف ادبی حریفوں میں ولیم ایف بکلے جونیئر اور نورمان میلر شامل ہیں۔ میلر سے تو ویدال کی ہاتھا پائی بھی ہو گئی تھی۔

بکلے اور ویدال اپنی مخالفت 1968ء میں اس وقت براہ راست ٹیلی وژن پر لے گئے تھے جب وہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی کامینٹری کر رہے تھے۔ اس وقت ویدال نے بکلے کو ’خفیہ نازی نواز‘ قرار دے دیا تھا جبک بکلے نے ویدال کو ’بے ڈھنگا’ قرار دیتے ہوئے گھونسا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

روئٹرز کے مطابق ویدال کو کبھی بھی اپنی انا پر قابو پانے کی کوشش میں نہیں دیکھا گیا۔ 2008ء میں ایسکوائر میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں ویدال نے کہا تھا کہ جیکولین کینیڈی اور ولیم بوروس کی طرح وہ متعدد مشہور ہستیوں سے ملاقاتاتیں کر چکے ہیں اور لوگ اس بات سے متاثر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’’لوگ اس فقرے کو ہمیشہ اُلٹا کر دیتے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ ایسا درست طور پر کیوں نہیں کہا جاتا کہ یہ لوگ مجھے سے ملے اور وہ مجھ سے ملنا چاہتے تھے۔‘‘

ng/km (Reuters)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں