1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی وزیر دفاع کی شمالی کوریا اور چین پر تنقید

25 اکتوبر 2011

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے شمالی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دار قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹاتصویر: AP

امریکی وزیر دفاع پینیٹا نے چین پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی فوجی طاقت میں غیر ضروری اضافہ کر رہا ہے۔

پینیٹا جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکہ کے یوکوٹا ہوائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔ شمالی کوریا اور چین کے بارے میں ان کے بیانات ایک جاپانی جریدے میں شائع ہوئے۔

امریکی وزیر دفاع پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور جاپان کے لیے ایشیا پیسیفک خطے میں ایک سے خطرات اور چیلنجز ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ چیلنج شمالی کوریا کی صورت میں ہے جو کہ مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جو کہ نہ صرف جاپان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے کے لیے۔‘‘

شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام پر بین الاقوامی برادری کو تشویش ہےتصویر: AP

پینیٹا کا کہنا تھا کہ اگر پیسیفک خطے میں موجود امریکی افواج میں کوئی تبدیلی لائی گئی تو وہ صرف ان کی تعداد میں اضافے کی شکل میں ہو گی۔ پینیٹا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اضافہ کب اور کس نوعیت کا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس وقت امریکہ کے جاپان میں سینتالیس ہزار فوجی اور جنوبی کوریا میں اٹھائیس ہزار فوجی موجود ہیں۔ جاپان ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو کہ شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا حصہ رہے ہیں۔ دیگر ممالک میں امریکہ، چین، روس اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور جاپان چین کی فوجی طاقت کے پھیلاؤ پر فکر مند ہیں اور وہ اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں