1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امسالہ معاشیات کے نوبل انعام کا اعلان

14 اکتوبر 2024

ڈیرون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جیمز رابنسن نے مشترکہ طور پر 2024 ء کا معاشیات کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔

سویڈن میں امسالہ معاشیات کے نوبل انعام کا اعلان۔
ڈیرون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جیمز رابنسن نے مشترکہ طور پر 2024 ء کا معاشیات کا نوبل انعام حاصل کیا۔تصویر: Christine Olsson/AP Photo/picture alliance

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے پیر 14 اکتوبر کو امسالہ معاشیات کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جیمز رابنسن کو ''اداروں کی تشکیل کے طریقوں اور معاشرتی خوش حالی پر ان کے اثرات کے بارے میں تحقیق کرنے پر اس انعام سے نوازا گیا ہے۔‘‘

یہ باوقار ایوارڈ الفریڈ نوبل کی یاد میں ہر سال اقتصادی تحقیق میں نمایاں کار کردگی پر دیا جاتا ہے۔ اس سال نوبل انعامات کی تقسیم کا یہ آخری انعام ہے۔ نوبل انعام کے ساتھ 11 ملین سویڈش کراؤن کی رقم بھی بطور انعام دی جاتی ہے جو 1.1 ملین ڈالر بنتی ہے۔

جرمن کتابی صنعت کا امن انعام بھارتی معیشت دان امرتیا سین کے نام

اس سال کے معاشیات کے نوبل انعام کے حقدار قرار پانے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اکنامک سائنسز کی کمیٹی کے چیئرمین جیکب سوینسن نے کہا،''مختلف ممالک کے درمیان پائے جانے والے آمدنی میں وسیع فرق کو کم کرنا ہمارے وقت کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ انعام حاصل کرنے والے محققین نے  اس سلسلے میں سماجی اداروں کی اہمیت کا اور ان کی تشکیل کے طریقوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔‘‘

معاشیات کا نوبل انعام، برطانوی ماہر کے نام

گزشتہ سال ہارورڈ کی معاشی تاریخ دان کلاڈیا گولڈن نے معاشیات کا نوبل انعام جیتا تھا۔تصویر: Josh Reynolds/AP/picture alliance

 معاشیات کے نوبل انعام کی نوعیت

معاشیات کا نوبل ایوارڈ دراصل ابتدائی طور پر سائنس، ادب اور امن کے لیے دیے جانے والے انعامات کی فہرست میں شامل نہیں تھا، جنہیں ڈائنامائیٹ کے موجد اور بزنس مین الفریڈ نوبل کی خواہش پر دیا جاتا ہے، اور جس کا سلسلہ 1901ء  سے جاری ہے۔ معاشیات کے شعبے میں نوبل انعام دینے کا سلسلہ 1968ء میں شروع ہوا جس کے لیے فنڈنگ سویڈش سینٹرل بینک کی طرف سے کی جاتی ہے۔

گزشتہ سال ہارورڈ کی معاشی تاریخ دان کلاڈیا گولڈن نے یہ باوقار انعام جیتا تھا۔ کلاڈیا کی تحقیق کا موضوع لیبر مارکیٹ میں مردوں اور عورتوں کے درمیان اجرت اور مزدوری میں عدم مساوات کی وجوہات تھا۔

اکنامکس کا نوبل انعام امریکی ریسرچرز کے نام

امریکی ماہرین تعلیم کا غلبہ

روایتی طور پر معاشیات کے نوبل انعامات پر امریکی ماہرین تعلیم کا غلبہ رہا ہے۔ اس سلسلے کے آغاز کے بعد سے اب تک نوبل انعامات، خاص طور سے سائنسی شعبوں میں اس انعام کو جیتنے والوں میں امریکہ میں مقیم محققین کا غلبہ رہا ہے۔

سیکولر بھارتی آئین کا مستقبل خطرے میں، نوبل انعام یافتہ امرتیا سین

01:18

This browser does not support the video element.

ک م/ا ب ا(روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں