1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امن معاہدہ اسی سال ہو جائے گا: صدر بش

16 جنوری 2008

امریکی صدر جورج ڈبلیو بش نے اپنے دورہ مشرق وسطی کے اختتام پر امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال جنوری سے پہلے ان کے دور اقتدار میں ہی اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن معاہدہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر جورج بش اپنے دورہ مشرق وسطی کے آخری دن اپنے مصری ہم منصب حسنی مبارک کے ساتھ
امریکی صدر جورج بش اپنے دورہ مشرق وسطی کے آخری دن اپنے مصری ہم منصب حسنی مبارک کے ساتھتصویر: AP

بدھ کے دن صدر بش نے اپنے مصری ہم منصب حسنی مبارک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کے لئے حسنی مبارک کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ باہم مل کر مشرق وسطی کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں ۔

صدر بش نے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ ایران اور شام خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں جاری جمہوری عمل میں ہر گز مداخلت نہ کریں اور اس بات پر زور دیا کہ خطے کی ریاستوں کولبنانی وزیر اعظم فواد سینی اورا کی ،لبنان میں داخلی کوششوں میں ، ان کی مدد کرنا چاہیے۔


اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں