انجلینا جولی یو این ایچ سی آر کی سفارت کاری سے الگ ہو گئیں
17 دسمبر 2022
معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے الگ ہو گئی ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رکھیں گی۔
اشتہار
معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان 47 سالہ آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے جمعہ 16 دسمبر کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
بیان میں انجلینا جولی نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری بحران کے تناظر میں وہ اپنی 'ذمہ داریوں کا دائرہ وسیع‘ کرنا چاہتی ہیں اور یہ کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔
اس بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے انجلینا جولی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نئے عزائم پر اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا۔
انجیلینا جولی 2001ء سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور انہیں 2012ء میں اس ادارے کے لیے خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں مہاجرین اور آفات کا شکار ہونے والے افراد کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان سے ملاقاتیں اور متاثرہ علاقوں کے دورے کرتی رہی ہیں۔
سمندر کنارے انجلینا جولی
امریکی سپر اسٹار انجلینا جولی، جو ابھی حال ہی میں 40 برس کی ہوئی ہیں، نے اپنی نئی فلم میں ایک شادی شدہ جوڑے کے مسائل کو موضوع بنایا ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے۔ اس فلم میں وہ اپنے حقیقی شوہر بریڈ پِٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
رشتوں سے جڑی ایک سنگین کہانی
بریڈ پِٹ اور جولی کے حوالے سے کوئی افواہ بھی سامنے آئے تو وہ اخباروں کی شہ سرخی بن جاتی ہے۔ اس فلم کے ذریعے جولی اپنے رشتے کے حوالے ایک نیا رنگ پیش کریں گی۔ اس فلم کی کہانی میں ایک جوڑا ایک گہرے مسئلے سے دوچار ہے۔
تصویر: picture-alliance/Zuma Press
جب وہ سپر اسٹار نہیں تھیں
بیس برس قبل جب پہلی مرتبہ انجلینا جولی نے ’ہیکرز‘ نامی فلم میں بہ طور اداکارہ کام کیا، تو کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ چند ہی برسوں بعد وہ دنیا بھر میں ایک سپر اسٹار کے طور پر جانی جائیں گی۔
سن 1999انجیلینا جولی کو تین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ تھرلر فلم ’دا بون کلیکٹر‘ میں انہوں نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا، جب کے ان کے مد مقابل ڈینزل واشنگٹن تھے۔ خوش شکل جولی رفتہ رفتہ فلم بینوں کو متاثر کرنے لگیں، تاہم ایکشن فلموں سے انہیں زیادہ شہرت ملی۔
تصویر: Imago/United Archives
بہترین معاون اداکارہ کا آسکر انعام
’گرل انٹرپٹڈ‘ فلم میں ان کی اداکاری کو نہایت سراہا گیا۔ اس فلم میں انہوں نے وینونا رائڈر کے ساتھ بہ طور معاون اداکارہ کام کیا۔ اسی فلم میں ان کے شان دار کام پر انہیں بہترین معاون اداکارہ کے طور پر آسکر انعام سے نوازا گیا۔
تصویر: picture-alliance/dpa
سپر ہٹ فلم ’لارا کروفٹ‘
دو سال بعد ویڈیو گیم سے ماخوذ فلم ’لارا کروفٹ‘ میں جولی نے ایک خوبصورت ایکشن ہیروئن کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہوئی۔
تصویر: picture-alliance/United Archives/IFTN
مہاجرین کے لیے کام
لارا کروفٹ کی شوٹنگ کمپوڈیا میں جاری تھی کہ اس اداکارہ نے پہلی مرتبہ اس ملک میں ہیومینیٹیرین مسائل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس کے بعد وہ انسانی حقوق اور خصوصاﹰ مہاجرین سے متعلق امور پر آواز اٹھانے لگیں۔ وہ اب تک اقوام متحدہ کے متعدد اداروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ رواں برس انہوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کی۔
تصویر: picture-alliance/dpa/N. C. Naing
ایروس اینڈ انگیجمنٹ
امریکی فلم اسٹار نے حقیقی اور فلمی دنیاؤں کو متعدد مرتبہ جوڑ دیا۔ ان کی سماجی اور سیاسی مصروفیات ان کی مستقبل مصروفیات بنتی چلی گئیں۔ بعض فلموں میں انہوں نے تاریخی موضوعات کو پردہ سیمیں پر پیش کیا، جن میں سن 2004ء میں سامنے آنے والی فلم ’الیگزینڈر‘ شامل ہے، جس نے جولی کی شہرت میں نمایاں اضافہ کیا۔
تصویر: Imago/Unimedia Images
شادی کی راہ
فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ سن 2005ء میں سامنے آئی۔ اس فلم کے دو نتیجے نکلے، ایک تو یہ کہ یہ فلم انتہائی مشہور ہوئی اور دوسری یہ کہ فلم کے سیٹ پر جولی نے مدمقابل بریڈپِٹ تھے، جو رفتہ رفتہ حقیقت میں بھی ان کے قریب تر ہو گئے۔ بعد میں یہ جوڑی ہولی ووڈ کی بہترین جوڑی کہلائی جانے لگی۔
تصویر: picture alliance/kpa
اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
فلم سازی اور ہیومینیٹیرین مصروفیات کی وجہ سے جولی نے پوری دنیا گھومی اور اس دوران انہوں نے اہم بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ برس انہیں ملکہ برطانیہ نے بھی استقبالیہ دیا۔
تصویر: Reuters/A. Devlin
جولی کی جرمن جڑیں
پانچ برس قبل جرمنی میں پیدا ہونے والے آسکر انعام یافتہ ہدیات کار فلوریان ہینکل نے فلم ’دا ٹورسٹ‘ بنائی، جس میں جولی نے جونی ڈیپ کے ساتھ کام کیا۔ ناقدین نے اس فلم پر خاصی تنقید کی، تاہم یہ فلم بھی باکس آفس پر خاصی ہٹ رہی۔ یہ بات بھی غورطلب ہے کہ جولی اپنے والد کی طرف سے جرمن شجرے کی حامل ہیں۔
تصویر: kinowelt
چالیس کی عمر میں بام اوج پر
انجلینا جولی گزشتہ کئی برسوں سے ہولی ووڈ اور دنیا بھر میں اپنے بام اوج پر ہیں، متعدد افراد کی تنقید کے باوجود وہ فلم سازی اور انسانی بنیادوں پر امداد کے شعبوں میں اپنا کام احسن طریقے سے نبھاتی نظر آتی ہیں۔
تصویر: Reuters/Osservatore Romano
دل کش بھی، مصروف بھی
گزشتہ کچھ برسوں سے جولی صرف کیمرے کے سامنے سے بلکہ پس پردہ بھی کام کرتی ہیں۔ سن 2011ء میں انہوں نے بطور ہدایت کارہ اپنی پہلی فلم ’اِن دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘ یا ’لہو اور شہد کی سرزمین میں‘ کے نام سے پیش کی، جس سے جولی کو فلمی حلقوں میں خاصی توجہ ملی۔ ’بائے دا سی‘ یا سمندر کنارے بہ طور ہدایت کارہ ان کی تیسری فلم ہے۔
تصویر: Reuters
12 تصاویر1 | 12
وہ 2005ء میں پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے اور پھر 2010ء اور رواں برس شدید سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔