1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انضمام کی نئی کوشش، باويريا کے پہاڑوں ميں چہل قدمی

عاصم سلیم
26 فروری 2017

جرمنی ميں نئے آنے والے مہاجرين کے انضمام کو بہتر بنانے کے ليے باويريا ميں ايک منفرد منصوبہ جاری ہے۔ خطے کے مخصوص طرز زندگی سے ہم آہنگ کرنے کے ليے مقامی افراد مہاجرين کو چہل قدمی کے ليے ايلپس پہاڑی سلسلے ميں لے جاتے ہيں۔

Bildergalerie Deutschland - Chiemsee
تصویر: Vadim Shtral - Fotolia.com

مشرق وسطیٰ، افريقہ اور ايشيا کے کئی ممالک سے سياسی پناہ کے ليے جرمنی آنے والے بہت سے تارکين وطن نے اپنی زندگيوں ميں برف پہلے کبھی نہيں ديکھی ہوتی۔ يہی وجہ ہے کہ باويريا کے ايلپس پہاڑی سلسلے ميں سفر ان کے ليے ايک ناقابل يقين اور نيا تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ ليکن اس سفر ميں نئی چيز صرف برفباری ہی نہيں بلکہ اس خطے کا مخصوص طرز زندگی بھی ہے۔

جرمن ايلپائن ايسوسی ايشن (DAV) امدادی تنظيم ’مالٹيزر ہلفڈينسٹ‘ کے اشتراک سے باويريا کے ايلپس ميں چھوٹے چھوٹے ٹُورز کا انتظام کر رہی ہے، جن کا مقصد يہ ہے کہ مہاجرين کو جرمنی کے ايک بڑے ہی منفرد طرز زندگی سے متعارف کرايا جائے۔

"Alpen.Leben.Menschen" نامی منصوبہ جنوری کے وسط ميں اس وقت شروع ہوا جب جرمن ايلپائن ايسوسی ايشن کے نوجوانوں کے گروپ "Climbären" کے ارکان پہاڑوں ميں ہائکنگ کے ليے اپنے ہمراہ شام اور اريٹیريا کے پناہ گزينوں کو بھی ساتھ لے گئے۔ يہ آسٹريا کے مشرقی ايلپس ميں ٹيننگيبيرگ کے مقام پر کيمپنگ کے ليے گئے تھے۔ منصوبے کی کوآرڈينيٹر انا شروبر کا کہنا ہے کہ پناہ گزين مہاجر کيمپوں سے باہر نکلنے پر کافی خوش نظر آتے ہيں۔

در اصل اس منصوبے کے بہت سے مقاصد ہيں ايک طرف تو مہاجرين کو نئے دوست بنانے کا موقع ملتا ہے تو دوسری جانب تمام ارکان کو ماحوليات کے بارے ميں آگاہ کيا جاتا ہے اور انہيں تحفظ ماحول کے بارے ميں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ٹورز منعقد کرنے والوں اور ساتھ جانے والوں کو خصوصی تربيت بھی فراہم کی جاتی ہے، وہ صرف ماحولياتی امور اور مقامی ثقافتوں کے بارے ميں ہی نہيں بلکہ سياسی پناہ سے متعلق قوانين کے بارے ميں بھی سوالات کے جوابات دينے کے اہل ہوتے ہيں۔

اس وقت يہ منصوبہ صرف باويريا کے پہاڑوں تک ہی محدود ہے تاہم جرمن ايلپائن ايسوسی ايشن (DAV) اور امدادی تنظيم ’مالٹيزر ہلفڈينسٹ‘ توقع کرتے ہيں کہ مستقبل ميں يہ منصوبہ جرمنی ميں ديگر مقامات پر شروع ہو سکے۔

شامی مہاجر ريحام، جنگ کی تباہیوں سے کاميابی کی بلنديوں تک

04:56

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں