1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انوشکا اور ویراٹ نے نئی اننگز کا آغاز کر دیا

12 دسمبر 2017

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ انوشکا شرما اٹلی کے شہر میلان میں شادی کے بعد ممبئی میں ازدواجی زندگی شروع کریں گے۔ 

Italien Florenz Cricket-Spieler Virat Kohli heiratet Schauspielerin Anushka Sharma
تصویر: IANS

ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے چرچے تو زباں زَدِ خاص وعام تھے لیکن ماضی میں دونوں سپرسٹارز کی شادی کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں بھی میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنتی رہیں۔ تاہم پیر کی صبح اٹلی کے خوبصورت شہر میلان سے بھارتی کرکٹر اور فلمی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصدیق سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر کے ذریعے کی۔

انوشکا اور ویراٹ نے ٹوئٹر پیج پر شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ہم نے ایک دوسرے کو ہمیشہ کے لیے پیارکے بندھن میں جوڑ لیا ہے۔‘‘ اس پنجابی جوڑے نے اپنی زندگی کے خوبصورت ترین دن پر رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑے نے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ہندو روایات کے مطابق شادی کے رسومات ادا کیں۔

تصویر: IANS

 

 صحافیوں کو دیے گئے بیان کے مطابق دونوں سپرسٹارز نے اپنی شادی کی تقریب کو نجی معاملہ قرار دیا تھا۔ تاہم سپرسٹار جوڑے کی جانب سے ولیمے کی دو تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پہلے ولیمے کی تقریب مورخہ اکیس دسمبر کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ ہوگی جب کہ چھبیس دسمبر کو دوسرے ولیمے میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

انوشکا شرما کا نیا البم یورپ پہنچنے والے مہاجرین کے نام

 اس بیان کے مطابق انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نئے سال کی شام جنوبی افریقا میں گزاریں گے۔

 گزشتہ سال کپتان کوہلی نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رہائش کے لیے ممبئی شہر میں ساحلِ سمندر پر 5.3 ملین امریکی ڈالر کا اپارٹمنٹ خریدا تھا۔  یہ اپارٹمنٹ بھارتی فلم نگری کے گڑھ ممبئی کے ’ورلی‘ ضلع میں واقع ہے۔

’کرکٹر ہوں، روبوٹ نہيں۔ وقفہ چاہيے‘

بھارتی میڈیا کی جانب سے  29 سالہ جوڑے کی شادی کو "Virushka" کا نام دیا گیا تھا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے ستاروں کی جانب سے  بھی ’ورشکا‘ جوڑے کو ڈھیر ساری مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

دنیا کے بہترین بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی ’ورشکا‘ جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ذریعے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں