1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافریقہ

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بن جائیں گے جلد والدین

27 اگست 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی اسٹار انوشکا شرما نے اعلان کیا ہے کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔ دونوں شخصیات کے مداح اس خبر پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

تصویر: IANS

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا،'' اور ہم تین ہوگئے، جنوری 2021 میں آمد ہے۔‘‘

کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام ویرات کوہلی اور بھارت کی نامور اداکاراؤں میں شامل انوشکا شرما کی شادی 2017ء میں اٹلی میں ہوئی تھی۔ انہیں بھارت کا مشہور ترین شادی شدہ جوڑا تصور کیا جاتا ہے اور دونوں کو لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر فولو کرتے ہیں۔

نہ صرف بھارت بلکہ اس جوڑے کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔ پاکستان میں آج انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

اس وقت ویرات کوہلی دبئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے ٹی ٹونٹی میچز کھیل رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعٹ بھارتی پریمیئر لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا ہے۔

ب ج، ک م (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں