1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انٹارکٹیکا مین لینڈ میں پہلی بار ایک مہلک برڈ فلو کی تصدیق

2 مارچ 2024

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا مین لینڈ میں پہلی بار ایک نہایت مہلک برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے وہاں موجود پینگوئنز کی کالونیاں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Illustration Vogelgrippe
تصویر: Dado Ruvic/REUTERS

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا مین لینڈ میں پہلی بار ایک نہایت مہلک برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے وہاں موجود  پینگوئنز کی کالونیاں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔   

اسپین کی 'ہائر کونسل فار سائنٹفک انویسٹی گیشن' (CSIC)  نے اس حوالے سے  اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس پیش رفت سے پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹارکٹیکا کے دوسرے براعظموں سے دور ہونے اور ان کے درمیان موجود "قدرتی رکاوٹوں" کے باوجود 'ہائلی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا وائرس' وہاں پہنچ گیا ہے۔

پینگوئن انتہائی تیز سوئمنگ کیسے کرتی ہیں؟

01:49

This browser does not support the video element.

CSIC کے مطابق اس مخصوص برڈ فلو وائرس کی  انٹارکٹیکا میں موجودگی کی تصدیق گزشتہ ہفتے کے روز ہوئی تھی، جب ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے انٹارکٹک بیس پریماویرا کے قریب ملنے والے سمندری پرندوں سکوا کے مردہ جسموں کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا تھا۔

تصویر: British Antarctic Survey/AP Photo/picture alliance

کونسل کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ'' اس تجزیے  سے یہ بات حتمی طور پر واضح ہو گئی  ہے کہ یہ پرندے ایویئن انفلوئنزا کی ذیلی قسم H5 سے متاثر ہوئے تھے اور مردہ پرندوں میں سے کم از کم ایک کے جسم میں انتہائی پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا وائرس موجود تھا۔"

جزیرہ نما  انٹارکٹک میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق سے قبل اس کے قریب واقع جزیروں میں بھی اس برڈ فلو کے کیسز سامنے آئے تھے، جن کا شکار جینٹو پینگوئنز بھی ہوئی تھیں۔ اب  انٹارکٹیکا مین لینڈ میں اس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد یہ بات نمایاں ہوگئی ہے کہ اس خطے میں پینگوئنز کی کالونیوں کو H5N1 ایویئن فلو سے خطرہ ہے۔ یہ وہی فلو ہے جو حالیہ مہینوں میں دنیا بھر میں پرندوں کی آبادیاں ختم کرنے کا سبب بنا ہے۔

H5N1 دنیا بھر میں پرندوں کے لیے بڑا خطرہتصویر: Soumyabrata Roy/NurPhoto/picture alliance

ارجنٹائن کے انٹارکٹک انسٹی ٹیوٹ نے بھی پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس ارجنٹائن  کے محققین نے ہسپانوی محققین کے تعاون سے رواں سال کے اوائل میں ارجنٹائن بیس کے قریب ملنے والے مردہ پرندوں کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا تھا، اور اس کے بعد بھی خطے میں اس برڈ فلو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

ئکےئک پینگوئنز کے مسکن کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوشش

05:26

This browser does not support the video element.

 اس کے علاوہ اب 'سائنٹفک کمیٹی آن انٹارکٹک ریسرچ' کی ریسرچ بیس میں موجود ڈیٹا میں بھی اس برڈ فلو کا ایک تصدیق شدہ کیس شامل ہے۔

لاکھوں پینگوئنز گنجان کالونیوں کی شکل میں انٹارکٹک براعظم اور قریبی جزائر پر جمع ہوتی ہیں، جس سے اس اب مہلک وائرس کو آسانی سے پھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ک م/ م ا(روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں