1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
فن تعمیر

چڈی کے کپڑے سے چہرے کا ماسک تیار کیا جائے گا

25 مئی 2020

جاپان میں ملبوسات تیار کرنے والی یونیکلو کمپنی انڈر ویئر تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے خاص کپڑے سے چہرے کے ماسک بنائے گی۔ یہ انڈر گارمنٹس خصوصی طور پر نرم اور ریشمی احساس کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Coronavirus | Mundschutz durch Maske
تصویر: AFP/M. Antonov

فیشن ویئر کی یہ جاپانی کمپنی کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں چہرے کے ماسکس تیار کرنے سے گریز کر رہی تھی لیکن بعد میں کسٹمرز کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے انہوں نے یہ ماسکس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
یونیکلو کے ترجمان کے مطابق ’ایئرزم انڈر ویئر‘ کے لیے استعمال کیے جانے والے خاص فیبرک سے یہ ماسکس تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے ان ماسکس کی قیمت اور دستیابی کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا۔

تصویر: picture-alliance/dpa


نرم اور ریشمی احساس
ایئرزم کے انڈر گارمنٹس خاص طور پر نرم اور ریشمی احساس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس جاپانی کمپنی کے مطابق یہ فیبرک شدید گرم موسم کے دوران نمی اور حرارت کو جزب کرتے ہوئے پہننے والے کو ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیس ماسک کی جعل سازی، پولیس کی کارروائی
جاپان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ملک میں چہرہ اور ناک ڈھانپنے کے حفاظتی ماسکس کی سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی تھی۔ اس وجہ سے ٹوکیو میں اسپورٹس ویئر اور اسمارٹ فون کی اسکرین تیار کرنے والی کمپنیاں بھی اب ماسکس بنا رہی ہیں۔

تصویر: picture-alliance/Kyodo


جاپان میں آج پچیس مئی تک اس مہلک وائرس سے سولہ ہزار چار سو پچاس سے زائد افراد متاثر جبکہ آٹھ سو تیس سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم وہاں اب تک تیرہ ہزار تین سو تیس سے زائد افراد دوبارہ صحت یاب ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
ع آ / ع س (نیوز ایجنسیاں)

کورونا سے بچاؤ کے لیے کون سا ماسک کارآمد ثابت ہوسکتا ہے؟

02:16

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں