1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈر ٹونٹی فٹ بال ورلڈ کپ: چیمپیئن گھانا

رپورٹ :عابد حسین ، ادارت: شادی خان سیف17 اکتوبر 2009

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کے انڈر ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا اختتام گزشتہ روز ہو گیا ہے۔ افریقی ملک گھانا کی ٹیم نئی چیمپیئن بن کر ابھری ہے۔ انڈر ٹونٹی فٹ بال کا ورلڈ کپ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

گھانا کے فٹ بال کھلاڑیوں کا گول کے بعد جوش اور ولولہ: فائل فوٹوتصویر: AFG

فٹ بال کے نگران ادارے فیفا کی نگرانی میں کھیلے گئے انڈر ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلا گیا۔ یہ میچ برازیل اور گھانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور انجام کار تیسری پوزیشن کے میچ کی طرح یہ میچ بھی پنلٹی شارٹس کے مرحلے پر جا کر ختم ہوا۔

پنالٹی ککس پر گھانہ کی ٹیم نے غیر متوقع طور پر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ برازیل کی جانب سے تین مسلسل گول کرنے کے بعد اگلی ککس پر انتہائی ناقص اور غیر معیاری شارٹس لگائی گئی۔ پانچویں شارٹ جو کہ میچ وننگ ہو سکتی تھی وہ برازیل کے کھلاڑیی نے بظاہر شدید دباؤ کاشکار ہوتے ہوئے باہر پھینک دی۔ ماہرین کے خیال میں برازیل کے لئے یہ میچ حقیقت میں وہیں ختم ہو گیا تھا۔ بعد چھٹی پنالٹی کک بھی برازیلی کھلاڑی کی کوئی زوردار یا مہارت کا نمونہ نہیں تھی۔ دوسری جانب پنالٹی ککس پر میچ برابر کرنے کے بعد گھانہ کے نوجوان فٹ بالر ایک نئے ولوے کے ساتھ سڈن ڈیتھ مرحلے میں داخل ہوئے اور میچ جیت گئے۔

انڈر ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ کا منظر: فائل فوٹوتصویر: AP

ماہرین کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر انڈر ٹونٹی کے ورلڈ کپ کے فائنل میں برازیلی نوجوان فٹ بالر اُس کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ گھانہ کے نوجوان فٹ بالر کی ٹیم نے مسلسل دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اِس دوران برازیلی دفاع کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برازیل کےگول پر افریقی ملک کی ٹیم نے حملے بھی کئے اور چھ کارنر بھی حاصل کئے۔ برازیل کی ٹیم سات کارنر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ گھانہ کے ایک کھلاڑی ڈینئل آڈڈو کو غلط فاؤل پر ریفری نےسرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔ گھانہ نے دس کھلاڑیوں سے مسلسل دفاع اور جارحیت کا ملا جلا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیت کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گھانہ کی ٹیم تقریباً تراسی منٹ دس کھلاڑیوں کے ساتھ فائنل میچ کھیلتی رہی۔ دوسری جانب برازیل کے نوجوان فٹ بالر بڑے میچ کے دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے تھے اور ٹیم میں تال میل کے ساتھ ساتھ حکمت عملی کا بھی فقدان تھا۔

اِس میچ کے علاوہ تیسری پوزیشن کا میچ بھی آج ہی کھیلا گیا۔ اِس میچ میں کوسٹا ریکا اور ہنگری کی ٹیموں کو بھی پنالٹی شارٹس پر پوزیشن کا فیصلہ کرنا پڑا۔ اضافی وقت کے ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بعد میں ہنگری کی ٹیم نے دو پنالٹی ککس بمقابلہ صفر کے یہ میچ جیت لیا۔ کوسٹا ریکا کے گول کو ہنگری کے ولادی میر کومان نے برابر کیا جو ٹورنامنٹ کا 167واں گول تھا۔ یہ میچ بھی فائنل میچ کی طرح انتہائی تیز کھیل سے عاری تھاے مجموعی طور پر دفاعی حکمت عملی غالب تھی۔

دونوں میچوں کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ فائنل میچ میں میدان کے اندر حاضرین کی تعداد سڑسٹھ ہزار سے زائد تھی۔ فیفا کے سربراہ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامی اور دوسری سہولیات کے حوالے سے اطمننان کا اظہار کیا ہے۔

فیفا کا انڈر ٹونٹی فٹ بال ورلڈ کپ ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ سن دو ہزارگیارہ کا انڈر ٹونٹی ورلڈ کپ کولمبیا میں کھیلا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں