1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈونیشیا: پوپ اور مسجد استقلال کے بڑے امام کی امن کی اپیل

5 ستمبر 2024

پوپ فرانسس نے انڈونیشیا کے اپنے دورے کے آخری دن تنازعات کو ہوا دینے کے لیے مذہب کو استعمال کرنے کے خلاف تنبیہ کی۔ انہوں نے اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے انڈونیشیا کی تعریف بھی کی۔

پوپ فرانسس جوکو ودودو کے ساتھ
پوپ نے بدھ کے روز اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن جکارتہ میں ملک کے سبکدوش ہونے والے صدر پوپ نے بدھ کے روز اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن جکارتہ میں ملک کے سبکدوش ہونے والے صدر جوکو ودودو کے ساتھ بات کی تھ کے ساتھ بات کی تھیتصویر: Muchlis Jr/Indonesia Presidency

پوپ فرانسس نے انڈونیشیا کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن دارالحکومت جکارتہ کی تاریخی استقلال مسجد میں امام کے ساتھ مل کر مذہبی ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔ انہوں نے چھ مذاہب کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ستاسی سالہ بزرگ پوپ نے اس سے قبل منگل کے روز اس خطے کا 11 روزہ دورہ شروع کیا تھا، جو کہ ان کی پاپائیت کا طویل ترین غیر ملکی دورہ ہے۔

پوپ فرانسس کا انڈونیشیا میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف انتباہ

جمعرات کے دن انڈونیشیا کے مرکزی فٹ بال اسٹیڈیم میں تقریبا 80,000 کے ایک ہجوم کے ساتھ بڑے پیمانے پر جشن منانے کے بعد، وہ پاپوا نیو گنی، تیمور لیسٹے اور سنگاپور کے لیے روانہ ہو گئے۔

جنوب مشرقی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد استقلال میں جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو یہ جاننا ہو گا کہ "ہم سب بھائی ہیں، سب کے سب زائرین ہیں، سبھی خدا کے راستے پر ہیں، اس سے آگے کہ بس جو ہم میں فرق پایا جاتا ہے۔"

پوپ فرانسس انڈونیشیا پہنچ گئے، بین المذاہبی کانفرنس میں شرکت کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو جنگ، تنازعات اور ماحول کی تباہی سے پیدا ہونے والے "سنگین بحران" کا سامنا ہے۔

پوپ نے 28 میٹر طویل اس سرنگ کا بھی دورہ کیا، جو استقلال مسجد کو سڑک کے اس پار ایک کیتھولک کیتھیڈرل سے جوڑتی ہے۔ اسے بین المذاہب دوستی کی سرنگ کہا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس انڈونیشیا کی مسجد استقلال میں خطاب کریں گے

پوپ اور مسجد کے بڑے امام نصرالدین عمر "دوستی کی سرنگ" کے دروازے پر کھڑے ہوئے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا یہ ایک "واضح نشان" ہے جو اس بات کا مظہر کہ مختلف عقائد کے لوگ کیسے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور اس کی 275 ملین آبادی میں سے صرف تین فیصد کیتھولک ہیں۔

'عوامیت پسندوں' اور'نظریاتی فتنوں' سے ہوشیار رہیں،پوپ فرانسس

انڈونیشیا میں سرکاری طور پر تسلیم شدہ چھ مذاہب اسلام، پروٹسٹنٹ، کیتھولک، بدھ مت، ہندوازم  اور کنفیوشس ازم ہیں۔

اس سے قبل پوپ نے بدھ کے روز اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن جکارتہ میں ملک کے سبکدوش ہونے والے صدر جوکو ودودو کے ساتھ بات کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کو "تنوع میں ہم آہنگی" کے اپنے وعدے پر پورا اترنا چاہیے۔

پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے

انہوں نے انڈونیشیائی باشندوں کی بھی تعریف کی جن میں پانچ بچوں تک کے بڑے خاندان شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "اسے جاری رکھیں، آپ سب کے لیے، ان تمام ممالک کے لیے ایک مثال ہیں، یہ بات مضحکہ خیز لگ سکتی ہے، جہاں خاندان بچوں کی بجائے بلی یا چھوٹا کتا پالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔"

دو برس قبل بھی پوپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بچوں کے بجائے پالتو جانور رکھنے سے شادی شدہ جوڑوں کی "انسانیت" ختم ہو جاتی ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

جب پاپائے روم نے سوڈانی رہنماؤں کے پاؤں چومے

00:54

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں