انڈونیشیا: کتے کا گوشت بیچنے والے تاجر کو جیل بھیج دیا گیا
21 اکتوبر 2021
انڈونیشیا کی ایک عدالت نے کتوں کا گوشت فروخت کرنے والے ایک تاجر کو دس ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اشتہار
انڈونیشیا کے ثقافتی شہر یوگیاکارتا کی ایک عدالت نے ایک شخص کو کتوں کے گوشت کی تجارت کرنے کے جرم میں دس ماہ قید اور دس ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
48 سالہ شخص کو انڈونیشیا میں جانوروں پر تشدد کے قوانین کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ اس شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بوریوں میں بند 78 کینس نسل کے کتوں کو اپنے ٹرک میں چھپا کر کہیں منتقل کر رہا تھا۔
ایک عدالتی اہلکار کا کہنا تھا کہ اس سال مئی میں پولیس نے اس ٹرک کو پکڑا تھا۔ دس کتےخوراک اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہو چکے تھے جب کہ مزید چھ کتے بعد میں ہلاک ہو گئے تھے۔ عدالت کے ترجمان ایڈی سیمیاپوتی کے مطابق، ''پہلی مرتبہ کسی ایسے کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔‘‘
جانوروں کو جاوا جزیرے کے شہر سولو سٹی میں لے جایا جارہا تھا جہاں ان کے گوشت کو فروخت کیا جانا تھا۔ 'ڈاگ میٹ فری انڈونیشیا‘ نامی تنظیم کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ تنظیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ''یہ فیصلہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تاجروں کو ایک بہت اہم پیغام دیتا ہے کہ ایسی تجارت کوقبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘
امریکی ساحل پر کتوں کی سرفنگ
امریکا عجیب و غریب مقابلوں کے انعقاد کے لیے مشہور ہے اور کیلی فورنیا کی ہنگٹنگٹن بیچ پر سرف سٹی سرف ڈاگ کا سالانہ مقابلہ یقیناﹰ ان میں سے ایک ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے بہترین سرفنگ کتے شریک ہوتے ہیں۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
لہروں پر سواری
اس مقابلے میں ہر کتے کے پاس بارہ منٹ ہوتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہیں پانچ لہروں پر سواری کی اجازت ہوتی ہے اور جج انہیں نہایت انہماک سے مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہاں صرف تکنیک نہیں بلکہ کئی دیگر وجوہات بھی پوائنٹس سے جڑی ہوتی ہیں۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
بہترین موج
ان کتوں کو جیوری کو مائل کرنا ہوتا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں ان کے جوہر تسلیم کرے۔ ان کتوں کو سرفنگ بورڈ پر ان کے وقت کے ساتھ ساتھ مشکل لہر سے نمٹنے کی صلاحیت پر بھی پرکھا جاتا ہے۔ اس کتے کو ایک طاقتور لہر کا سامنا ہے، مگر یہ عمدہ طریقے سے اس سے نمٹنے میں کامیاب رہا۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
تنوع کا جشن
اس مقابلے میں مختلف طرز کے کتے شریک ہوتے ہیں۔ پگز سے لے کر لیبراڈورز اور بل ڈاگ تک، یعنی چھوٹی جسامت کے کتوں سے لے کر بڑے کتوں تک۔ اس مقابلے میں شرکت کے لیے صرف اہم یہ ہے کہ کتا باصلاحیت ہو اور لہروں پر سواری کر سکتا ہو۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
زندگی کا ساحل
کیلی فورینا کے اس ساحل پر منعقدہ مقابلے کی وجہ سے بڑی تعداد سے تماشائی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ بہت سے کتے بھی اس مقابلے میں اپنے مالکان کے ساتھ تماشائیوں میں شامل ہوتے ہیں۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
شک ہے، تو ٹھہر جائیں
امریکا کی مغربی ساحلی پٹی اونچی لہروں کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ مگر یہ بڑا سمندر مقابلے میں شریک کتوں کو بالکل نہیں ڈراتا۔ پانی میں یہ کتے اپنے مالکوں کے ہمراہ بہت پرسکون نظر آتے ہیں۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
زبردست
مقابلے میں حصہ لینے کے بعد پانی سے نکلنے والے ان کتوں کے لیے یقیناﹰ بہت سا انعام منتظر ہے۔
تصویر: Ringo H.W. Chiu/AP Photo/picture alliance
6 تصاویر1 | 6
انڈونیشیا میں عمومی طور پر کتوں کو ناپاک تصور کیا جاتا ہے اور گھروں میں بھی پالتو کتے رکھنے کا رواج نہیں ہے۔ لیکن کچھ علاقوں میں کتوں کا گوشت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ یہ پروٹین حاصل کرنے کا ایک سستا ذریعہ ہے۔ ایشیا کے کئی ممالک میں اب بھی کتے کا گوشت کھایا جاتا ہے۔