انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد اگلے ماہ پاکستان میں
2 اگست 2022پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے منگل دو اگست کے روز لاہور میں اعلان کیا گیا کہ انگلش ٹیم اگلے ماہ دو حصوں میں پاکستان کاایک نسبتا ﹰطویل دورہ کرے گی۔
پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں شکست، رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی
قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم کو پچھلے سال بھی پاکستان کا دورہ کرنا تو تھا، مگر جب اس جنوبی ایشیائی ملک میں سلامتی کے خدشات کو بنیاد بنا کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کیا تھا، تو اس کے تقریباﹰ فوراﹰ ہی بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنا پاکستان کا طے شدہ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ٹیسٹ سیریز دسمبر میں
پی سی بی کے مطابق انگلش ٹیم کا یہ دورہ 20 ستمبر کو شروع ہو گا اور اس دورے کے پہلے مرحلے میں مہمان ٹیم میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف لاہور اور کراچی میں سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ انگلش ٹیم کے اس دورے کا دوسرا مرحلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چند ماہ بعد مکمل ہو گا۔
ٹیسٹ میچ میں امام الحق پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ، قصور کس کا؟
سات ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد مہمان انگلش ٹیم پاکستان سے واپس جا کر آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جس دوران تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
سترہ برسوں میں پہلا دورہ
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے کہا، ''ہم نے مارچ اور اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے انتہائی کامیاب انعقاد کے ساتھ اپنی بہترین منصوبہ بندی اور انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا اور مجھے یقین ہے کہ ہم انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی ایک بار پھر اپنی انہی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ ستمبر میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2005ء کے بعد سے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہو گی۔‘‘
م م / ش ر (روئٹرز، پی سی بی)