1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت

27 مئی 2008

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بہرتین کھلاڑی انگلینڈ کے سپنت مونٹی پینسار قرار پائے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ نو جون سے شروع ہو گا۔

انگلینڈ کے دورے پرآئی ہوئی نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم ، دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سے چھ وکٹوں سے ہار گئی۔ اولڈ ٹریفرڈ گراونڈ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے381 رنز بنائے ،جس میں میککلم 154رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ اپنی پہلی اینگز میں صرف 202 رنز بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل وٹوری نے پانچ وکٹیں لیں۔

اور یوں مہمان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی لیکن انگلینڈ کے سپنر مونٹی پینسار نے مہمان ٹیم کو دوسری اینگز میں صرف 114رنز پر ہی ڈھیر کر دیا اور اپنی ٹیسٹ کیرئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو اپنی دوسری اینگز میں 294 رنز کا ہدف ملا جواس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جس میں سلامی بلے باز سٹراس کے ایک سو چھ رنز شامل ریے ۔

بہترین گیند بازی پر پینسار کو بہترین کھلاڑی کا حق دار قرار دیا گیا۔ اس سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نو جون سے ناٹھنگم میں کھیلا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں