انجمن فلاح عامہ اوکاڑہ نے لاہور کے الحمرا آرٹس سینٹر میں جرمن خاتون فوٹوگرافر ریناٹے بوروفکا کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ بوروفکا نے یہ تصاویر سن 1994 میں پاکستان کے گاؤں ٹھٹہ غلام کا دھیروکا میں بنائی تھیں۔ جمعے کے دن منعقدہ اس نمائش میں ٹھٹہ غلام کا دھیروکا کی خواتین کے دستکاری کے نمونے بھی مختلف اسٹالز میں سجائے گئے۔