1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمآسٹریلیا

آسٹریلیا: منشیات کے خلاف ملک گیر چھاپے،سینکڑوں افراد گرفتار

27 اگست 2024

آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کی کارروائی میں 1600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس کارروائی نے ملک میں غیر قانونی منشیات کی "غیرمعمولی مانگ" کو اجاگر کیا ہے۔

غیرقانونی منشیات آسٹریلیا میں ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے
غیرقانونی منشیات آسٹریلیا میں ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہےتصویر: Michael Bihlmayer/CHROMORANGE/picture alliance

آسٹریلوی پولیس نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک بڑی کارروائی کی ہے، جس میں 1,600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی 19 اگست سے 23 اگست تک چلائی گئی ، جس میں پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کی پولیس بھی شامل تھی۔

کارروائی میں شریک پولیس فورسز اور حکام نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشرے میں غیر قانونی منشیات  کی موجودگی سڑک حادثات میں ہلاکتوں، خاندانی تشدد، قتل عام، فائرنگ اور دیگر پرتشدد جرائم کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔

آسٹریلوی شہر سڈنی ہیروئن اور کوکین کے استعمال میں سب سے آگے، رپورٹ

اس میں کہا گیا ہے کہ "منشیات کے غیر قانونی استعمال کے نتیجے میں کمیونٹی کو نشے میں ڈرائیونگ، نشے میں ہونے والے حملوں، خاندانی تشدد اور بڑھتے ہوئے خطرے مول لینے کے واقعات کی صورت میں قیمت ادا کرنا پڑتا ہے۔"

پولیس نے کیا کہا؟

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ملک گیر کارروائی کے دوران منشیات سے متعلق 1,611 گرفتاریاں کیں اور 2,962 منشیات سے متعلق الزامات عائد کیے، جسے آپریشن وٹیریس کا نام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 1,400 کلوگرام غیر قانونی منشیات اور 2,500 سے زیادہ بھنگ کے پودے ضبط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت علاقائی مارکیٹ میں 63 ملین ڈالر کے برابر ہے۔

تقریباً آٹھ ملین پاکستانی مرد اور خواتین منشیات کے عادی

بیان کے مطابق، مجموعی طور پر 71 بندوقیں ضبط کی گئیں، جب کہ 2.2 ملین آسٹریلوی ڈالر سے زیادہ کی نقدی بھی ضبط کی گئی۔

ریاست وکٹوریا کی پولیس فورس کے ترجمان ڈیو کوون نے کہا کہ " پچھلے ہفتے پورے ملک میں سے  ترانوے ملین ڈالر سے زائد مالیت کی غیر قانونی منشیات پکڑی گئیں۔ یہ آسٹریلیا میں غیر قانونی منشیات کی بظاہر غیر معمولی مانگ کو اجاگر کرتا ہے۔ "

انہوں نے کہا، "ہم غیر قانونی منشیات کے خلاف اس جنگ میں ایک اہم مقام پر پہنچ گئے ہیں، اور بالآخر، ہمیں اپنی کمیونٹی میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کے بارے میں رویوں کو چیلنج کرنا چاہیے۔"

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ملک گیر کارروائی کے دوران منشیات سے متعلق 1,611 گرفتاریاں کیںتصویر: VICTORIA POLICE/dpa/picture alliance

منشیات کی مختلف اقسام

ضبط کی گئی منشیات میں ہیروئن، میتھیائل امفیٹامائن، کوکین، ایم ڈی ایم اے اور کیٹامائن شامل ہیں۔

آسٹریلین کریمنل انٹیلی جنس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، آسٹریلیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات بھنگ اور میتھیائل امفیٹامائن ہیں۔

افغانستان: منشیات پر پابندی سے افیون کی سپلائی میں 95 فیصد کی کمی

آسٹریلین کریمنل انٹیلی جنس کمیشن کی کی کیٹی ولیس نے کہا کہ نیٹازینز کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو ایک قسم کی مصنوعی منشیات ہے۔

ولیس نے کہا، "نیٹازینز آسٹریلوی کمیونٹی کے لیے فینٹانیل سے زیادہ خطرناک ہیں۔" "ہم نے ضرورت سے زیادہ مقدار میں اضافہ دیکھا ہے، جن میں سے کچھ جان لیوا، دیگر منشیات کی ملاوٹ، اور سنگین اور منظم جرائم سے منسلک ہیں۔

ج ا  ⁄ ص ز (ٹموتھی جونز ڈی پی اے کے ساتھ)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں