اٹھارہ سالہ پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثمن عباس اٹلی میں گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے۔ اطالوی پولیس کے مطابق ثمن کے والدین اس کی شادی جبری طور پر پاکستان میں مقیم اس کے کزن کے ساتھ کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ثمن کو قتل کرکے اس کی لاش چھپا دی گئی ہے۔