1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپسرا ایوارڈز میں ’دبنگ‘ کی دھوم

12 جنوری 2011

بھارتی فلم انڈسٹری میں رنگا رنگ اپسرا ایوارڈز کی تقریب میں بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ آٹھ ایوارڈز جیتنے کے بعدسال کی سب سے بہترین فلم قرار پائی۔

تصویر: AP

اپسرا ایوارڈز کی اس تقریب میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، رانی مکھرجی، کرن جوہر، سنی دیول، ایشوریہ رائے، کترینا کیف، اکشے کمار، ارجن رام پال اور یش چوپڑا سمیت بالی وڈ کے دیگر بڑے ناموں نے شرکت کی۔ دوسری جانب فلمی ستاروں سے سجی اس محفل میں معروف ترین بھارتی اداکار شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، گووندا اور انوشکا شرما کی سٹیج پرفارمنس نے بھی تقریب کو خوب رونق بخشی۔

شاہ رخ خان کی اسٹیج پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لیےتصویر: DW

ہر سال بالی وڈ فلموں کے مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز سے نوازے جانے کی اس تقریب میں اس سال بھارتی سپر سٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان کی پروڈکشن اور نئے ہدایت کار Abhinav Kashyap کی پہلی فلم ’دبنگ‘ چھائی رہی ۔فلم کو جن آٹھ شعبوں میں ایوارڈز دیے گیے ان میں بہترین فلم (دبنگ)، بہترین اداکار (سلمان خان)، بہترین گلوکارہ (ممتا شرما)، منفی کردار میں بہترین اداکار (سونو سود)، بہترین نئی اداکارہ (سوناکشی سنہا)، بہترین میوزک (ساجد،واجد)، بہترین ڈائیلاگز (Abhinav Kashyap) اور بہترین مرد گلوکار ( راحت فتح علی خان) شامل ہیں۔

سلمان خان کی ’دبنگ‘ کے بعد جس فلم کو سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی وہ تھی فلم ’ بینڈ، باجا، بارات‘۔ اس فلم کو جن چھ کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گیے ان میں بہترین اداکارہ ( انوشکا شرما)، بہترین ہدایت کار (ٹی۔پی۔عابد ، سونل چوہدری)، بہترین نئے اداکار ( رن ویر سنگھ) بہترین ایڈیٹنگ ( نمراتا راوُ )، بہترین نئے ہدایت کار ( منیش شرما) اور بہترین کاسٹیوم ڈیزائن ( نیہاریکا خان) شامل ہیں۔

انوشکا شرما بہترین اداکارہ قرار بائیںتصویر: AP

بالی ووڈ کے ستاروں کے ساتھ منائی جانے والی اس شام میں صدارتی اعزاز برائے نمایاں کارکردگی کے نام سے ایک خصوصی ایوارڈ کی کیٹیگری کا بھی اعلان کیا گیا جس میں سنجے لیلا بھنسالی کو حساس موضوع پر بنائی گئی فلم ’گزارش‘ جبکہ ہریتک روشن اور ایشوریہ رائے کو اس فلم میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیے گیے۔

ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات کے 50 سال پورے کرنے پر اداکار دھرمیندر کولائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں دیے گیے چند دیگر ایوارڈز کی تفصیل کچھ یوں ہے :

بہترین گیت نگار : گلزار ( عشقیہ)

بہترین سکرین پلے: راجت اروڑا (Once Upon A Time In Mumbaai)

بہترین سپیشل ایفیکٹس : پرائم فوکس ( گزارش)

بہترین کہانی: انوشا رضوی (پیپلی لائو )

بہترین مزاحیہ اداکار : پاریش راول ( اتیتھی تم کب آو گے)

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت:شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں