1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ٹیکنالوجیشمالی امریکہ

اپیل کا آئی فون چودہ بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ

23 اگست 2022

امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور چین بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایپل اپنی مصنوعات کی تیاری کے لیے چین کے متبادل تلاش کر رہا ہے۔ آئی فون چودہ کی تیاری بھارتی شہر چنئی میں کی جائے گی۔

iPhone 11
تصویر: Apple

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور چین بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئی فون کی تیاری میں تعطل کے بعد امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈل کی تیاری بھارت میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بلوم برگ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اپیل آئی فون چودہ کی بھارت میں تیاری کے لیے خام مال سپلائی کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔  اس سلسلے میں ایپل کے تائیوان میں موجود سپلائر ''فاکس کون ‘‘  نے آئی فون کی تیاری میں استعمال ہونے والے سامان کی ترسیل اور جنوبی بھارت کے شہر چنئی کے باہر موجود اپنے پلانٹ سے اس فون کے نئے ماڈل کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا ہے۔  بلوم برگ کی اس رپورٹ کے مطابق آئی فون چودہ کے بھارت میں ابتدائی طور پر نئے ماڈل کی تیاری اکتوبر کے اواخر یا نومبر میں مکمل ہو جائے گی۔

تصویر: Justin Sullivan/Getty Images

بھارت دنیا میں سمارٹ فون کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے اور ایپل اپنے آئی پیڈ ٹیبلٹ کی تیاری بھی یہاں سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  بھارت، میکسیکو اور ویت نام امریکی برانڈز کو ٹھیکے پر مال سپلائی کرنے والے مینو فیکچررز کے لیے تیزی سے اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔  یہ امریکی برانڈز چین پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں تنوع لانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے آئی فون کے ایک سپلائر نیکائی نے کہا تھا کہ وہ ایپل واچ اور میک بُک کی پہلی بار ویتنام میں تیاری کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

ش ر⁄ اب ا (روئٹرز)

نیوریل ہیش: ایپل آپ کی جاسوسی آخر کیوں کرنا چاہتا ہے؟

03:57

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں