اڑی حملہ، دی سرجیکل اسٹرائیک
28 فروری 2019
’اڑی‘ ایک ہندی فلم ہے۔جو اس وقت بھارت میں دیکھی جارہی ہے اور بھی زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ ہندی زبان میں بنائی گئی فوجی کارروائی کی یہ فلم بھارتی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں کر پائی۔ بلکہ صورت حال اور ابتر ہو گئی ہے۔ اس فلم میں اڑی واقع کو فلمایا گیا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اڑی کے مقام پر بھارتی فوجی اڈے پر حملے میں 19 فوجی ہلاک ہوئے۔
معاشیات کی طالبہ شائی لاجا نے ’اے ایف پی‘ سےگفتگوکی اور کہا،’’میں نے اڑی فلم دوسری بار اس وقت دیکھی جب پاکستان اور بھارت کی سرحد پر کشیدگی ایک مرتبہ پھر شدید ہوئی۔ فلم دیکھتے وقت میں جذبات پہ قابو نہ رکھ سکی اور آبدیدہ ہوگئی۔اس وقت ملک میں جو بھی کچھ ہورہا ہے مجھ پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ اور میں یہ فلم دوبارہ ضرور دیکھوں گی۔‘‘
ونود جائیں پیشے کہ اعتبار سے ایک بینکر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکی کوشال کی اداکاری لا جواب ہے،’’اس فلم کو دیکھ کہ حب الوطنی کا جذبہ جواں ہوگیا ہے۔ فلم ’اڑی‘ آٹھ ہفتوں میں50 ملین تک کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم اتنی اچھی ہے کہ اس پر عائد انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کر دینا چاہیے۔ اس فلم کے گیت 35 سالہ ادتیا دھرنے گائے ہیں، جس نے فلم کو چار چاند لگائے ہیں۔‘‘ تجارتی تجزیہ کار اکشے راٹھی نے کہا کہ یہ فلم آنے والے ہفتوں میں سینماؤں پر چھائی رہے گی۔
فلم کے ڈائریکٹر دھر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً فلم کی ان ڈائیلاگز پر،’’ہندستان اب چپ نہیں بیٹھے گا۔ یہ نیا ہندوستان ہے۔ یہ انتقام لینے کا وقت ہے۔ بھارت گھر میں گھسے گا بھی اور مارے گا بھی۔ پاکستان کو کشمیر چاہیے اور ہمیں ان کا سر!‘‘
تاہم فلم ساز نے بالی وڈ ہنگامہ نامی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "بھارتی بہت غصے میں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ 'فلم اڑی' اسی غصے کی عکاس ہے۔ بھارتی اپنی طرف سے اس فلم کو احتجاج قرار دے رہے ہیں،اور اب بھارتی کھلے عام پاکستان کو اپنا دشمن کہہ رہے ہیں۔"
اس ماہ کے آغاز میں دہلی اور جڑواں شہروں کے تاجروں نے پلوامہ حملے میں مارے جانے والے 40 پارلیمانی کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک مسافر نے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کی رات لکھنو سے دہلی جانے والی ایک پرواز میں پائلٹ نے تمام مسافروں کومتوجہ کیا۔ پائلٹ نے انڈین ایئر فورس اسٹرائیک کے بارے میں بتایا، جس پر تمام مسافروں نےنعرے لگائے اور تالیاں بجائیں۔
اڑی حملہ
اڑی حملہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج کے ہیڈکوارٹر پر ہوا تھا۔ اسے بھارت نے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا، جس میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔ فوجی دستوں کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔