جرمن شہر میونخ میں جاری ’اکتوبر فیسٹیویل‘ بیئر، نمکین بسکٹ ( بریٹزل) اور چمڑے کی پتلونوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ لیکن اس میلے میں شریک خواتین کو اکثر جنسی حملوں اور چھیڑ چھاڑ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اشتہار
موج مستی کے حوالے سے مشہور اکتوبر فیسٹیول میں شریک جب کچھ خواتین سے یہ پوچھا گیا کہ بطور خاتون وہ خود کو اس میلے میں محفوظ تصور کرتی ہیں؟ اس سوال پر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا۔
یہ میلہ بائیس ستمبر کو شروع ہوا تھا اور پولیس کے مطابق اب تک جنسی طور پر ہراساں کرنے، جنسی حملوں اور جنسی زیادتی کے اکیس سے زائد واقعات درج کیے جا چکے ہیں۔ فیسٹیول کے پہلے ہی دن فن لینڈ کی ایک 21 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔
اس کے کچھ دن بعد ہی ایک نا معلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی کہ اس نے ایک 43 سالہ خاتون کی اسکرٹ میں ہاتھ ڈالا تھا۔ اس خاتون کے مطابق جیسے ہی اس نے اس شخص سے اپنے غصے اور ناراضی کا اظہار کیا تو اس نے بیئر سے بھر اپنا گلاس اس خاتون کے چہرے پر انڈیل دیا۔
اکتوبر فیسٹول: کیا کریں اور کیا نہ کریں
بائیس اکتوبر عالمی شہرت کے حامل اکتوبر فیسٹیول کے باضابطہ افتتاح کا دن ہے۔ سترہ ایام تک جاری رہنے والے اس خاص میلے میں شریک ہونے کے لیے ساٹھ لاکھ افراد مختلف ملکوں سے آتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/M. Siepmann
رقص: ضرور کریں
اکتوبر فیسٹول میں خیموں کے اندر بیئر دستیاب ہے۔ ان خیموں کے اندر بیئر کے ساتھ ساتھ ڈانس میوزک کسی بھی شخص کو ناچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ لوگ اپنے اپنے بینچوں پر جھومتے اور ہاتھ لہراتے ہیں۔ اس لیے اپنے بینچ پر جھومیے اور لطف لیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Hörhager
خیمے کے اندر کھانا ممنوع ہے
بیئر پینے والے خیمے میں اپنی بیئر سے لطف لیں لیکن خوارک لانا ممنوع ہے۔ اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر آپ کو خیمے سے باہر بھی نکالا جا سکتا ہے۔ خیمے کے باہر بھی بینچ رکھے ہوئے ہیں، وہاں بیٹھ کر اپنے سنیک کا لطف لینا جائز ہے۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/P. Pavot
چکن: ضرور کھائیے، لذیذ ہے
اکتوبر فیسٹول میں بیئر پینے کے علاوہ بھنا ہوا روغنی چکن بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔ بیئر کا مَگ اٹھانے سے قبل ہاتھوں سے چکنائی صرف کر لیں ورنہ وہ پھسل جائے گا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/K.-J. Hildenbrand
جھولوں کی لذت: یہ بھی فن ہے
اکتوبر فیسٹیول میں بے شمار جھولے ہیں۔ ان میں تیز رفتاری سے چلنے والے جھولے یا رولر کوسٹر اور بلندی سے نیچے گرنے والا اسکائی فال خاص طور پر نمایاں ہیں۔ ان میں بیٹھنا بھی میلے کا ایک حصہ خیال کیا جاتا ہے۔ ضروری یہ ہے کہ پہلے جھولے پھر چکن اور بیئر ورنہ دوسری صورت میں معدے سے ہر چیز قے کی صورت میں باہر آ سکتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/B. Strenske
فلرٹ کریں لیکن۔۔۔
باویریا کے قدیمی اکتوبر فیسٹول کا پہناوا مخصوص انداز کا ہے۔ اس کے پہننے سے سبھی کو احساس ہو گا کہ یہ شخص میلے کے آداب سے شناسا ہے۔ اگر کسی لڑکی نے ’بَو‘ دائیں جانب لگا رکھی ہے تو اُس کا مطلب ہے کہ وہ بوائے فرینڈ رکھتی ہے۔ لڑکی نے ’بَو‘ بائیں جانب لگائی ہو تو آپ فلرٹ کرنے کے لیے قسمت آزما سکتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/M. Siepmann
بیئر۔ پینا ضروری ہے
اکتوبر فیسٹول کی سب سے بڑی سرگرمی بیئر پینا تصور کی جاتی ہے۔ اس میلے میں بیئر مگ میں پیش کی جاتی ہے۔ اس مگ میں ایک لٹر بیئر ہوتی ہے۔ مگ کو ہینڈل سے پکڑیں وگرنہ یہ گر سکتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/T. Hase
بیئر زیادہ پینے سے گریز کریں
اکتوبر فیسٹول کے دوران اتنی بیئر پینا مناسب ہے کہ آپ ہلکے نشے کا لطف لیں۔ زیادہ بیئر سے زیادہ نشہ نامناسب ہو سکتا ہے۔ پوری طرح مدہوش ہو کر آپ کسی اور پر گر سکتے ہیں اور بسا اوقات قے بھی شروع ہو جاتی ہے۔
تصویر: picture alliance/dpa/R. Peters
کھلے عام پیشاب، انتہائی نامناسب ہے
بیئر پینے کے بعد پیشاب کی حاجت عموماً ہوتی ہے۔ طہارت خانوں کے سامنے لمبی قطار میں کھڑے ہونے کو برداشت کریں، بجائے اس کہ کھلے عام کسی کونے یا جھاڑی کے پیچھے اپنے آپ کو راحت دیں۔ ایسی صورت میں پکڑے جانے پر ایک سو یورو جرمانہ ہے۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/R. Kutter
مگ کی چوری، قطعاً نہیں
اکتوبر فیسٹیول کے دوران ہر سال ہزاروں مگ غائب ہو جاتے ہیں۔ میلے میں شریک کئی افراد بیئر مگ کو میلے کا ایک نشان سمجھ کر چھپانے سے بھی گریز نہیں کرتے اور یہ بالکل اچھی بات نہیں۔ ایک بیئر مگ کو چھپانا چوری ہے۔ اس کو خریدا بھی جا سکتا ہے۔ مگ خریدنا ایک بہتر عمل ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Balk
بینچ پر خالی جگہ ہو تو کسی کو بیٹھنے سے مت روکیں
اکتوبر فیسٹیول کا ایک اور آداب یہ ہے کہ بیئر فروخت کرنے والے خیمے کے اندر رکھے بینچ پر جگہ کسی اور کے لیے مت محفوظ کریں۔ جو بھی آئے، اُسے بیٹھنے دیں اور اس عمل کو پسند کیا جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/imageBROKER/M. Siepmann
نیم عریاں لڑکی کی تصویر مت بنائیں
اکتوبر فیسٹول میں خواتین کے پہناوے عموماً قدرے پست گریبان کے حامل ہوتے ہیں۔ پارٹی کے دوران رضامندی سے فوٹو بنانا جائز ہے۔ اچانک کسی پست گریبان کی حامل لڑکی کی تصویر بنانے کو انتہائی ناپسند کیا جاتا ہے۔ جو کچھ خیمے میں آپ دیکھ رہیں ہیں، اُس کا لطف لیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Gebert
11 تصاویر1 | 11
پولیس نے فیسٹیول کے درمیان میں اپنی جو رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق گزشتہ برس انہی دنوں کے مقابلے میں جنسی حملوں کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2017ء میں جنسی حملوں کے 67 واقعات کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق نئے قوانین کا اجراء ہے، جس میں ہاتھ لگانے اور اسی طرح کے دیگر حرکات کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے میں شامل کیا گیا ہے۔ ان نئے قوانین پر 2016ء کے اکتوبر فیسٹیول کے ختم ہونے سے چند روز قبل ہی عمل درآمد شروع کیا گیا تھا۔
اکتوبر فیسٹیول کو دنیا کا سب سے بڑا بیئر فیسٹیول قرار دیا جاتا ہے۔ امسالہ میلہ بائیس ستمبر سے شروع ہو کر سات اکتوبر تک جاری رہے گا۔
معروف شخصیات کی ’اکتوبر فیسٹیول‘ کے بارے میں رائے
جرمن شہر میونخ میں دنیا کا سب سے بڑا بیئر فیسٹیول ’اکتوبر فیسٹ‘ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ معروف فلمی ستارے، تاجر اور سیاستدان اس میلےکی رونقوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان افراد کا اکتوبر فیسٹیول کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
تصویر: picture alliance/chromorange
پیتے جاؤ
امریکی منصف تھوماس وولف نے 1928ء میں اپنی گرل فرینڈ الینے بیرن سٹائن کو ایک خط میں اکتوبر فیسٹیول کا احوال لکھا۔ اس خط میں دیگر چیزوں کے علاوہ انہوں نے لکھا کو انہیں اتنے بڑے پیمانے پر شراب نوشی بالکل پسند نہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Hörhager
کم کارڈیشیئن
اکتوبر فیسٹیول بیئر، سوسجز، نمکیں بسکٹ(بریٹزل) اور معروف شخصیات کے بغیر اسے میلہ نہیں کہا جا سکتا۔ خواتین ’’ڈرنڈل‘‘ نامی روایتی لباس پہنتی ہیں، جس کا گریبان دراز ہوتا ہے۔ یہ تصویر معروف امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کی ہے۔ انہوں نے 2010ء میں بیئر فیسٹیول میں شرکت کی تھی اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ لکھا تھا۔
تصویر: Quelle: Twitter
ہر سال دل چاہتا ہے
مشہور اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارٹزنیگر کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہر سال میونخ کا رخ کریں۔ آسٹریا میں پیدا ہونے والے شوارٹزنیگر کی تصویر1967ء کی ہے۔
تصویر: Quelle: Twitter
میلہ کیسا ہوتا ہے
یہ اقتباس معروف جرمنی فلسفی وولفگانگ فان گوئٹے نے ڈرامے ’فاؤسٹ‘کا ہے۔ یہ ڈرامہ 1808ء میں جب شائع ہوا تو اس وقت اکتوبر فیسٹیول منقعد بھی نہیں ہوتا تھا۔ اس میلے کا آغاز 1810ء سے ہوا مگر شاعر و فلسفی گوئٹے کو علم تھا کہ اصل فیسٹیول کیسا ہوتا ہے۔ 2010ء سے اکتوبر فیسٹیول کے دوران تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
تصویر: picture-alliance/dpa
ایک بیئر اور
کہتے ہیں اکتوبر فیسٹیول کے دو ہفتے کے دوران میونخ میں ایک طرح سے ہنگامی حالت نافذ ہوتی ہے۔ ان دنوں شائقین کی کھانے پینے کی عادات و اطوار مکمل طور پر تبدیل ہو جاتی ہیں۔ 1929ء میں اداکارہ ایریکا منزس نے بیئر فیسٹیول میں شرکت کی تھی اور ایسا ہی کچھ محسوس کیا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa
زندگی کے اہداف
اسپین کی قومی فٹ بال ٹیم میں شامل شاوی آلانسو 2008ء اور 2012ء کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ لیکن کیا اکتوبر فیسٹیول سے زیادہ اچھی بیئر کہیں اور مل سکتی ہے؟
تصویر: Alexander Hassenstein/Bongarts/Getty Images
اسے کہتے ہیں اصل شائق
جرمن ادیب اؤیگن روتھ (1895ء سے 1976ء) اکتوبر فیسٹیول سے بہت محفوظ ہوتے رہے ہیں۔ اس میلے کے حوالے سے ان کے اقتباسات خاص شہرت رکھتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Müller
سخت حفاظتی انتظامات
یہ میلہ تین اکتوبر تک جاری رہے گا۔ منتظمین کو امید ہے کہ اس دوران چھ لاکھ سے زائد شائقین اس میں شرکت کریں گے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر اس موقع پر ماضی کے مقابلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔