'اگر بیٹیاں زندہ بچیں گی تو انہیں پڑھائیں گے‘
19 اپریل 2018بھارت کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار بیسویں ’بیٹی ایوارڈز ‘کی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا،’’ بھارت موجودہ دور میں کئی صدیوں میں رہ رہا ہے۔ ہم اٹھارہویں، انیسویں، بیسویں اور اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں۔ ایک طرف تو بھارت کی خواتین ترقی کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں تو دوسری طرف ہم روزانہ کی بنیاد پر خواتین اور بچیوں پر تشدد کی ایسی کہانیاں سنتے ہیں جن کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔‘‘
اعظمی نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے واقعات کی روک تھام کر یں۔ ’’اگر بیٹیاں زندہ بچیں گی تو انہیں پڑھائیں گے‘‘۔
شبانہ اعظمی نے بھارت میں خواتین کے ساتھ حالیہ جنسی تشدد کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’آج ہمین ان لڑکیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی زندگی بہت بد قسمت رہی ہے ، ہم سب کو متحد ہو کر کہنا چاہیے کہ اب مزید ایسا نہ ہو۔‘‘
اس تقریب کو اعظمی کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔