1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتیورپ

اگست ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے ایک ریکارڈ ساز مہینہ کیسے رہا؟

11 ستمبر 2024

برطانیہ کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کے لیے رواں موسم گرما اور خاص طور پر اگست کا مہینہ اس کی تاریخ کا مصروف ترین عرصہ رہا۔ جولائی اور اگست کے دوران اس ہوائی اڈے پر ایک مقامی برانڈ کے 950,000 سے زائد کافی کے کپ فروخت ہوئے۔

اٹھارہ اگست ہیتھرو کے لیے مصروف ترین دن بھی رہا، جب اس کے ذریعے 269,000 مسافروں نے سفر کیا
اٹھارہ اگست ہیتھرو کے لیے مصروف ترین دن بھی رہا، جب اس کے ذریعے 269,000 مسافروں نے سفر کیاتصویر: Henry Nicholls/REUTERS

برطانیہ کے سب سے بڑےہوائی اڈے ہیتھرو کی انتظامیہ کے مطابق اگست کے مہینے میں تقریباً 80 لاکھ افراد نے اس ایئر پورٹ کے ذریعے سفر کیا، جو مسافروں کی تعداد کے حوالے سے ایک نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔ 18 اگست ہیتھرو کے لیے مصروف ترین دن بھی رہا، جب اس کے ذریعے 269,000 مسافروں نے سفر کیا۔

اب لندن میں قائم یہ ہوائی اڈہ جون اور ستمبر کے درمیان 30 ملین مسافروں کو خدمات مہیا کرنے کی راہ پر ہے، جو اس کی تاریخ میں اس مدت دوران مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد ہو گی۔

ہیتھرو جون اور ستمبر کے درمیان 30 ملین مسافروں کو خدمات مہیا کرنے کی راہ پر ہے، جو اس کی تاریخ میں اس مدت کے دوران مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد ہو گیتصویر: Doug Peters/empics/picture alliance

 ہیتھرو ایئر پورٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا،''میں ٹیم ہیتھرو کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے اپنی تیاری اور لگن سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مسافروں کے لیے غیر معمولی خدمات فراہم کیں اور ہمارے مصروف ترین موسم گرما کے دوران سروس کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ''گزشتہ چار مہینوں میں ہم نے کئی نئے ریکارڈ بنائے ہیں، جو زیادہ سے زیادہ لوگوں، کارگو، کاروبار اور برطانیہ کی معیشت کے لیے مواقعے کی ایک دنیا کھولنے کی اپنی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔‘‘ گزشتہ ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کے مقبول ترین تفریحی مقامات اسپین، یونان، اٹلی اور ترکی رہے۔

 ہوائی اڈے کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کی وجہ سے اس موسم گرما میں 40,000 اضافی مسافر آئے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ جولائی اور اگست کے دوران اس ہوائی اڈے پر 950,000 سے زیادہ پریٹ کافی کے کپ فروخت ہوئے۔ پریٹ کافی کی وہ چین ہے، جو 1986 میں لندن میں شروع کی گئی تھی۔

 ہوائی اڈے کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کی وجہ سے اس موسم گرما میں 40,000 اضافی مسافر آئےتصویر: TOLGA AKMEN/AFP

مانچسٹر، اسٹین سٹیڈ اور مڈ لینڈز کے ہوائی اڈوں کے مالک مانچسٹر ایuر پورٹس گروپ (ایم اے جی) کے مطابق رواں موسم گرما ان کے لیے بھی ریکارڈ ساز رہا۔ اگست میں ان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد تقریباﹰ سات ملین تک پہنچ گئی، جو 2023 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ تھی۔ مانچسٹر اور اسٹین سٹیڈ ایئرپورٹس کے لیے اگست  بالترتیب 3.4 ملین اور 3.1 ملین مسافروں کے ساتھ  اب تک کے مصروف ترین مہینوں میں شامل تھا۔

ش ر/اب ا (پی اے میڈیا، ڈی پی اے)

ہیتھرو ائیر پورٹ پر دوڑتی ہوئی بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں

03:06

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں