1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

ایئر بس کا سافٹ ویئر بحران، ہزاروں پروازیں ملتوی یا منسوخ

رابعہ بگٹی ایجنسیاں
29 نومبر 2025

ایئر بس کی جانب سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے چھ ہزار اے 320 طیاروں کی فوری مرمت کی ہدایت کے بعد بیشتر ممالک نے ان طیاروں کی پروازیں روک دی ہیں، جن سے فلائٹ آپریشنز بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ڈیلٹا ائیر لائن کا اے 320 طیارہ
ڈیلٹا ائیر لائن کا اے 320 طیارہتصویر: Markus Mainka/picture alliance

یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئر بس نے دنیا بھر میں زیر استعمال اپنے طیاروں  اے 320 کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ ماہ ان طیاروں میں ایک سافٹ ویئر بگ سامنے آیا۔ حکام کے مطابق 30 اکتوبر کو جیٹ بلیو کی ایک پرواز کے سافٹ ویئر میں ایک مسئلہ پیدا ہوا، جس کے بعد طیارہ اچانک نیچے جانے لگا اور متعدد مسافر زخمی ہوئے۔ طیارے نے ہنگامی طور پر فلوریڈا میں لینڈنگ کی۔

ایئربس نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کو ایک ممکنہ ڈیجیٹل نقص سے جوڑا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی شمسی تابکاری طیارے کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کے اہم ڈیٹا کو متاثر کر سکتی ہے، جو طیارے کے توازن اور اونچائی کو برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

اے 320 کے کاک پٹ کا ایک منظر تصویر: Mehrdad Samak-Abedi/IMAGO

جیسے ہی یہ معلومات سامنے آئیں، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور امریکی کی ایف اے اے ایجنسی نے فوری طور پر ان طیاروں کے سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 

یورپی ایوی ایشن اداروں کی جانب سے ان طیاروں میں سافٹ ویئر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا کہا گیا ہے اور اس فیصلے سے سینکڑوںپروازیں تاخیر یا منسوخیکا شکار ہوئی ہیں۔

اس پابندی سے صرف امریکہ ہی میں 500 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔  

امریکن ایئر لائنز، جس کے زیر استعمال تقریباً پانچ سو کے قریب اے 320 طیارے ہیں، نے بتایا کہ اس کے 209 طیاروں کو یہ اپ ڈیٹ درکار تھی اور زیادہ تر اپ ڈیٹس دو گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گی۔

A-320، اوسط سے زیادہ محفوظ طیارہ

01:23

This browser does not support the video element.

ایوی ایشن انڈسٹری کے ماہر مائیک اسٹینگل کے مطابق اگرچہ یہ مسئلہ ایک سفری لحاظ سے مصروف ہفتے کے اختتام پر سامنے آیا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ خرابی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے چند گھنٹوں میں حل ہو سکتی ہے۔ ان کے بقول یہ طیارہ دنیا میں سب سے زیادہ زیر استعمال طیاروں میں شامل ہوتا ہے، اس لیے اس کی مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اے 320 فیملی، جو بوئنگ 737 کی براہِ راست حریف ہے، دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانی فاصلے کی پروازوں کا بنیادی ستون سمجھی جاتی ہے۔ ایئربس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سنگل آئل طیارہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں موجود سافٹ ویئر مسئلے نے عالمی سطح پر فوری توجہ حاصل کی۔

ایئر بس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسئلہ زیادہ تر سافٹ ویئر سے متعلق ہے اور اس کا حل نسبتاً سادہ ہے۔ تاہم کسی بھی طیارے کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے بغیر مسافروں کے ساتھ پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طیارے صرف مرمتی مراکز تک لے جانے کے لیے ہی اڑان بھر سکیں گے۔

چین کے طیارے، بوئنگ اور ایئربس کے لیے خطرہ؟

04:32

This browser does not support the video element.

دنیا بھر میں اس وقت 11 ہزار سے زائد اے 320 فیملی کے طیارے آپریشنل ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد امریکہ، چین، یورپ اور بھارت میں زیرِ استعمال ہے۔

 

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں