1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایتھوپیا کی شمالی ریاست میں بغاوت ناکام، فوجی سربراہ ہلاک

23 جون 2019

ایتھوپیا کے فوجی سربراہ ملک کی شمالی ریاست کی علاقائی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ تو ناکام ہو گیا، تاہم اس دوران ریاستی صدر اور ملکی فوج کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔

Äthiopien  Seare Mekonnen
تصویر: Addis Abeba city mayor office

بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف کو ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ان کی ہلاکت ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب اس سے کچھ گھنٹے قبل ایتھوپیا کی شمالی ریاستی امہارا میں ریاستی صدر اور ان کے ایک سینیئر مشیر کو قتل کر دیا تھا۔

وزیراعظم آبی احمد کی ایک ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امہارا کے ریاسی سکیورٹی سربراہ اسامینیو ٹسیگی کی قیادت میں ایک 'ہٹ اسکوارڈ‘ نے علاقائی صدر اور ان کے ایک اعلیٰ مشیر کو ایک اجلاس کے دوران نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کی ترجمان کے مطابق یہ افراد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جو بعد ازاں زندگی کی بازی ہار گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے چند گھنٹے بعد ملکی فوج کے سربراہ سیرے میکونن کو ان کے گھر میں ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ایک ریٹائرڈ جنرل کو بھی، جو اس وقت ان کے ساتھ موجود تھے، گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق اس محافظ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم ریاستی صدر اور مشیراعلیٰ کو ہلاک کرنے والا اور اس منصوبے کا اہم کردار اسامینیو ابھی فرار ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ایتھوپیا میں سیاسی بحران کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جہاں وزیراعظم آبی احمد ملک میں سیاسی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایتھوپیا میں کئی عناصر سیاسی مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تشدد کا راستہ اپنا رہے ہیں۔

ع ت، ع الف (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں