ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں مشکل ترین سفارتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ تہران اور دیگر شہروں میں عام باشندے اس بارے میں زیادہ پرامید تو دکھائی نہیں دیتے تاہم وہ بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے سائے میں اب مزید زندگی گزارنا بھی نہیں چاہتے۔